طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام

طاقت

?️

سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر پابندیاں عائد کر تا ہے جس کے نتیجہ میں ابھی تک دنیا بھر میں دس لاکھ افراد کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
امریکہ کی 2021 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر پابندیاں لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ امریکی جنگیں اب تک لاکھوں لوگوں کی جانیں لے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکیسویں صدی کے آغاز سے، امریکہ نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نام سے عالمی غیر ملکی فوجی کارروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں دس لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں،براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے "جنگ کی لاگت” کے مطالعہ کے مطابق، گزشتہ 20 سالوں میں امریکی انسداد دہشت گردی مہم میں 929000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،صرف افغانستان میں 20 سالہ امریکی فوجی آپریشن میں 30000 سے زائد شہریوں سمیت 174000 افراد ہلاک اور 60000 سے زائد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں گوانتانامو بے کو بار بار تشدد کے اسکینڈلز کا منظر قرار دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک آزاد پینل کی طرف سے تیار کردہ اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے 10 جنوری 2022 کو شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دو دہائیوں سے من مانی بغیر مقدمہ چلائے حراست میں لینا، تشدد اور ناروا سلوک کے ساتھ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے اور امریکی حکومت کی توہین ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل فلسطینی ریاست کو ختم نہیں کر سکتا

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی صبح کہا کہ اسرائیل

یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل پیٹرک

جرمنی کا روس کے خلاف بڑا اقدام، جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا

?️ 23 جون 2021جرمنی (سچ خبریں)  جرمنی نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے

یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دے دیا

?️ 5 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے

پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں حائل

مزاحمت کے خلاف مکمل فتح ناممکن ہے: تل ابیب

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:  صیونیستی ریاست کے اندرونی سیکورٹی اسٹڈیز سینٹر، جو تل ابیب یونیورسٹی

غزہ کے خلاف جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے: حمدان

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے گزشتہ رات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے