🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطین کے قومی انتخابات میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی شرکت کو سبوتاژ کرنے کی اپنی مخالفانہ کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے اس تحریک کے تین دیگر اراکین کو گرفتار کرلیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت فلسطینی قومی انتخابات میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی شمولیت کو سبوتاژ کرنے کے لئے اس تحریک کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے آج صبح مغربی کنارے کےمتعدد علاقوں پر چھاپہ مارا اور 25 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں حماس تحریک کے تین اراکین بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے حماس کے ممبران انس رصرص ، عمر القواسمی اور شیخ مصطفی شاور کو گرفتار کرلیا،یادرہے کہ صہیونی مغربی کنارے میں حماس کے متعدد رہنماؤں کو پہلے ہی گرفتار کر چکے ہیں، قبل ازیں حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا تھاکہ صیہونی حکومت کی فوج کے ذریعہ فلسطینی امیدواروں کی نظربندی ہمارے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔
حماس کے رکن نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی تحریک ہر حالت میں پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لےگی، انہوں نے کہاکہ امیدواروں کو گرفتار کرنا یا ان کو طلب کرنا ، خاص طور پر” قدس ہمارا وعدہ ہے "کی فہرست کے نمائندں کی گرفتاریاں فلسطین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت اور انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔
بدران نے کہا کہ ان کی تحریک نے علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کے ساتھ وسیع رابطے قائم کیے ہیں اور صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ فلسطین کے داخلی امور اور انتخابی عمل میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو روکیں۔
مشہور خبریں۔
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں
فروری
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی کی تقریب افغانستان
مئی
نگران حکومتِ پنجاب نے بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
🗓️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل
نومبر
فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے
نومبر
صہیونی ریاست کی بگڑتی حالت؛ صہیونی اپوزیشن لیڈر کی زبانی
🗓️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے
ستمبر
حالیہ جنگ میں صیہونیوں کو ناقابل یقین نقصان
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے
نومبر
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل