🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ کمپنیوں میں سے ایک مراکش میں ہتھیار بنانے کی دو کمپنیاں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مراکش میں صیہونی حکومت کے مواصلاتی دفتر کے سربراہ شائی کوہن نے اعلان کیا کہ صیہونی وزارت جنگ سے وابستہ فوجی سسٹم کی تعمیر میں مہارت رکھنے والی البیت سسٹمز کمپنی مراکش دو شاخیں قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شائی کوہن نے کہا کہ ان دونوں شاخوں کے قیام کا مقصد فوجی نظام تیار کرنا ہے ، ان میں سے ایک شاخ الدار البیضاءشہر میں کھولی جائے گی۔
انہوں نے ان دونوں شاخوں کے قیام کے وقت اور مشن کے بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا، یاد رہے کہ گزشتہ سال رباط اور تل ابیب نے مراکش میں خودکش ڈرون بنانے کے لیے دو فیکٹریوں کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ مراکش اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں خاص طور پر فوجی اور سیکورٹی کے میدان میں نمایاں طور پر پھیل چکے ہیں۔
بدھ کے روز صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچے جہاں انہوں نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
یاد رہے کہ صیہونی پارلیمنٹ کے اسپیکر امیر اوہانہ نے بھی جمعرات کو مراکش میں اس ملک کے پارلیمنٹ اسپیکر رئید الطالبی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلیوں نے کسی بھی قسم کی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ بھر میں بھوک کے بحران میں شدت آنے اور اس
فروری
عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور
🗓️ 21 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
مارچ
حکومت کا 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
🗓️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 6 سے 8 ارب ڈالرز
مارچ
اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات
🗓️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی
دسمبر
صیہونی حکومت نے غزہ میں بھاری قیمت چکائی
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی جنگی کابینہ کی مشترکہ پریس کانفرنس نیتن یاہو اور موجودہ
دسمبر
پتا چل گیا حکومت سنجیدہ نہیں، 24 نومبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، عمران خان
🗓️ 21 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے
نومبر
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حلبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کی صدارت تک پہنچایا
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے رکن احمد الموسوی نے
جنوری
سعودی عرب میں خواتین کی سزائے موت کے حیران کن اعداد و شمار
🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: انسانی حقوق کے لیے سعودی یورپی تنظیم نے گذشتہ ایک
اکتوبر