صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی

?️

سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا کرکے اور دحیہ اور جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر حملوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے، لبنان کی سرزمین میں گھسنے کے لیے اپنی فوجی قوتوں کی مدد کرنے کی کوشش کی، لیکن یہ کوششیں لبنانی مزاحمت کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں سے ناکام ہوگئیں۔

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے سرحدی پٹی کی طرف متعدد راکٹ فائر کیے جہاں صیہونی فوجی جمع ہیں۔

صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ 40 منٹ کے اندر لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال کی جانب 35 راکٹ فائر کیے گئے۔

جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر صیہونی افواج کی جانب سے کوئی زمینی دخول نہیں ہوا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق صہیونی میڈیا لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی علاقے کے قریب زمینی پیش قدمی کے بارے میں جو خبریں دے رہا ہے وہ غلط اور بے بنیاد ہے۔

آج صبح لبنانی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں درجنوں راکٹ فائر کرکے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی پوزیشنوں کو تباہ کردیا اور صیہونی فوجیوں کو لبنان کی سرحدوں کے قریب آنے سے روک دیا۔

اسرائیلی حکومت کی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ زمینی کارروائی شمال کے رہائشیوں کو ان کے گھروں کو واپس لوٹانے کے مقصد سے کی جاتی ہے۔ لبنانی مزاحمت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شمالی محاذ غزہ پر صیہونی جارحیت بند ہونے تک فعال رہے گا اور یہ علاقہ صیہونی آباد کاروں کے اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے غیر محفوظ رہے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران نے یمن-امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا:نیویارک ٹائمز

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے انصاراللہ کو بحیرہ احمر میں

شفقت محمود کی 34 سالہ سیاسی زندگی؛ کیا پایا کیا کھویا؟

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے

پنجاب: محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد گرفتار

?️ 11 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کہا

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست: عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت

?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو ترامیم کو

سعودی عرب اور ترکیہ کو ایف-۳۵ کی فروخت روکنے کے لیے نیتن یاہو کی خفیہ مہم

?️ 13 دسمبر 2025 سعودی عرب اور ترکیہ کو ایف-۳۵ کی فروخت روکنے کے لیے

دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں : پاکستانی سفیر

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اس ملک

قسام کے نئے اقدامات؛ انتباہی پیغام سے لے کر قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بٹالینز نے

رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسیطنیوں کے اعداد و شمار

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے