?️
سچ خبریں:قطری اخبار رائے الیوم نے صیہونیوں کی زبانی اپنے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں ایک نوٹ شائع کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ یہ حکومت 2006 سے اپنی قوت مدافعت کھو چکی ہے ،اب خالی پستول سے دھمکیاں دے رہی ہے۔
قطری اخبار راے الیوم نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے خلاف صیہونی حکومت کی قوت مدافعت ختم ہو گئی ہے نیز قابضین اور مزاحمتی گروہوں کے درمیان غزہ کی پٹی میں سرگرم تحریکوں کے حق میں بیداری کی جنگ چھڑ گئی ہے، خاص طور پر تحریک حماس کے ہاتھوں قابض حکومت کو ایک مہلک دھچکا لگا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ قبضے کے لیے زمینی فوجی آپریشن کرنے میں اپنی نااہلی کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی معاشرہ اس قسم کے کسی مہم جوئی کی صورت میں قابض فوج کو ہونے والے جانی نقصان کو برداشت نہیں کر سکتا، اخبار کے مطابق اس کے علاوہ، صہیونیوں کی طرف سے حال ہی میں ایسے مضامین اور تجزیے شائع کیے گئے ہیں جو کھلے عام یہودی ریاست کے خاتمے یا عنقریت اس کی تباہی کے بارے میں بتاتے ہیں نیز عبرانی میڈیا کے متعدد ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بھی اس طرح کے خطرات سے خبردار کرنا شروع کر دیا ہے۔
ان تجزیہ نگاروں کے مطابق اسرائیل حالیہ عرصے میں جس سیاسی افراتفری کا شکار ہے اس سے خانہ جنگی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ سابق وزیر اعظم، جیسا کہ روجیل آلفر نے زور دیا تھا، سیاسی میدان کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اور اس سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے وزیر اعظم کے طور پر واپس آنے کے امکانات زیادہ ہیں، آلفر کے مطابق، اسرائیل میں یہودیوں کی بالادستی پر مبنی پہلی آمریت قائم کی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا ایٹمی ملک ہونے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے حال ہی میں منظور کیے گئے ایک قانون
ستمبر
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی منظوری کے بغیر 2 سال تک تعیناتی کا انکشاف
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم کی منظوری کے
فروری
امریکی صدر اب عراق میں فوجی طاقت کا استعمال نہیں کرپائے گا، امریکی ایوان نمائندگان نے اہم قانون پاس کردیا
?️ 18 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے اہم قانون پاس کردیا ہے
جون
نصاب تعلیم کے حوالے سے ہدایات دینا عدالت کا کام نہیں، سندھ ہائی کورٹ
?️ 18 دسمبر 2022سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں اور کالجوں میں قرآن
دسمبر
پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں افغانستان کی پوزیشن پر ایک نظر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان اور پاکستان میں ہونے والی سیاسی اور سیکورٹی پیش
جنوری
عراق کے خلاف امریکی شیطانی منصوبے
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
جولائی
ارشد شریف قتل کیس، کینیا پولیس کے خلاف ٹرائل کا آغاز
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے خلاف گزشتہ سال
اکتوبر