🗓️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے کم 9 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے ہاتھوں کم سے کم 9 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں، مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلواد کے قریب "احمد حسن کحلہ” نامی فلسطینی کی شہادت کے بعد ایک ہفتے کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہو گئی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو مارنے کے لیے گولیاں چلانا ایک معمول بن چکا ہے، اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ اتوار کے روز درجنوں فلسطینیوں نے 45 سالہ احمد حسن کحلہ کے جنازے میں شرکت کی اور صیہونیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس شہید کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی تل ابیب کی دائیں بازو کی اور انتہاپسند نئی کابینہ نے صیہونی فوجیوں کے لیے فلسطینیوں کو قتل کرنا آسان بنا دیا ہے جس میں نہ تو کوئی عدالتی کارروائی کی جاتی ہے اور نہ ہی عدالتی حکام اس سلسلہ میں کسی سے تفتیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی قابض فوج نے مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں تین بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے،اس کے علاوہ گزشتہ سال مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کم از کم 167 افراد مارے گئے تھے جو دوسرے انتفاضہ کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مشہور خبریں۔
نصف صدی قبل فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کرنے کے صہیونی منصوبے بے نقاب
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: برٹش نیشنل آرکائیوز کی تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے
فروری
سرینگر :قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر گھر میں نظربند کردیا
🗓️ 13 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
کورونا ویکسین پر سیاست سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا
🗓️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کووِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اگست
سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
🗓️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر
اپریل
حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد
اکتوبر
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا
🗓️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے
نومبر