?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نے امریکہ سے فوری طور پر 1 بلین ڈالر کی امداد طلب کی تاکہ اس کے ذریعہ آئرن گنبد پیشرفتہ بنایا جاسکے۔
عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ صہیونی حکومت غزہ کی جنگ میں حالیہ شکست کے بعد "آئرن گنبد” کے نظام کو پیشرفتہ بنانے کے مقصد سے ہنگامی امداد کے لئے امریکہ سے 1 بلین ڈالر کی امداد طلب کرے گی،آئی ایس این اے کے مطابق عبرانی زبان کے چینل کان نے منگل کی شب خبر دی کہ اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز بدھ کو واشنگٹن کے اپنے منصوبہ بند دورے کے دوران امریکہ تک تل ابیب کی یہ درخواست پہنچائیں گے،وہ سیکریٹری برائے دفاع لائیڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کریں گے۔
صیہونی چینل نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے ذریعہ مختصر فاصلے اور قلیل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے خلاف استعمال ہونے والے ٹامرمیزائلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں بھی بات کریں گے،یادرہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں 11 روزہ جنگ کے دوران آئرن گنبد نظام میں بڑی تعداد میں انٹرسیپٹر میزائل استعمال کیے، واضح رہے کہ 19 مئی کو غزہ پر حملے کے خاتمے سے دو دن قبل ، گانٹز نے کہا کہ آئرن گنبد نے غزہ سے داغے گئے ایک ہزار راکٹوں کو روکا۔
گلوبز اقتصادی ویب سائٹ کے مطابق ، ہر تیمر میزائل کی قیمت کم سے کم $ 50000 ہے،اس کی تصدیق کرتے ہوئے ریپبلکن سنیٹر لِنڈسی گراہم نے کہا کہ جمعرات کو اسرائیل امریکہ سے فوری طور پر ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد کی درخواست کرے گا،یادرہے یہ درخواست امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 735 ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری کے صرف دو ہفتوں بعد دی جارہی ہے،انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل کو امریکی فوجی امداد امریکی عوام کے لئے بہترین سرمایہ کاری ہے!۔
گراہم ، جو مقبوضہ علاقوں کا سفر کرچکے ہیں ، نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسرائیل سے درخواست کی گئی رقم وصول ہوئی ،واضح رہے کہ ریپبلکن سینیٹر اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل امریکہ کے لیے آنکھ اور کان ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ توڑ جواب
?️ 4 دسمبر 2025 تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ
دسمبر
ترکی میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا گیا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج بدھ کو ترکی اور
اکتوبر
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خوشخبری
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ
جولائی
آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کردیا
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل
مئی
ٹرمپ کے فیصلے پر ماہرین کی وارننگ،فوجی تعیناتی امریکہ میں آئینی بحران کا سبب بن سکتی ہے
?️ 5 اکتوبر 2025ٹرمپ کے فیصلے پر ماہرین کی وارننگ، فوجی تعیناتی امریکہ میں آئینی
اکتوبر
روس کا مستقبل جنگ کے نتائج پرمنحصر
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت دفاع کے حکام، دفاعی صنعت
نومبر
روسی سابق اولمپک چیمپئن امریکی بلیک لسٹ میں شامل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ نے روس کے زیر کنٹرول علاقوں کے متعدد افراد، تاجروں
اگست
فروری میں مہنگائی 31.6 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر رہی
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6
مارچ