?️
سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں الحریہ گاؤں اسرائیلی مارٹر حملے کے بعد آگ کی زد میں آ گیا۔
المیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے قنیطرہ علاقہ میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر اسرائیلی مارٹر گولوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،رپورٹ کے مطابق قنیطرہ کے شمالی نواحی گاؤں الحریہ میں صہیونی حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔
یادرہے کہ صیہونی ہیلی کاپٹر اور جاسوس طیارے اس وقت مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر پرواز کر رہے ہیں،جبکہ کچھ ابتدائی رپورٹس شام اور عراق میں دریائے فرات کی سرحد کے ساتھ امریکی فوجی نقل و حرکت میں مشتبہ اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
یادرہے کہ چند گھنٹے قبل امریکی اتحادی افواج نے شام کے بعض علاقوں کے خلاف کاروائی شروع کی تھی،امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافے کو بین الاقوامی اتحاد کے خلاف خطرات کا جواب قرار دیا،واضح رہے کہ گزشتہ رات (بدھ کی رات)، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ امریکی اڈے پر آٹھ سی قسم کے میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس کے بارےمیں ابھی تک تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہی۔
واضح رہے کہ اس طرح کے حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ عراق اور شام میں اب محفوظ نہیں ہے اس لیے مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کوقابض کی نظروں سے دیکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
جنوبی افریقہ کا G20 ممبران کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر زور
?️ 22 نومبر 2025 سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے G20 سربراہی اجلاس
نومبر
امریکی بجٹ کے بل سے صہیونی حکومت کی فوجی امداد کا خاتمہ
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق امریکی مجلسی میں کچھ ڈیموکریٹس نمائندگان نے
ستمبر
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ نہ ہوئے تو اپوزیشن ہی روئے گی: وزیراعظم
?️ 10 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے
فروری
پاکستانی حدود سے 6 بھارتی ’اسمگلرز‘ گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر
?️ 22 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان رینجرز نے بھارت کی جانب سے اسمگلنگ
اگست
امریکہ کا اپنے ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل بازار میں سپلائی کرنے کا اعلان
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی حکومت اس کشیدگی اور اشتعال انگیزی کے بعد جو اس
مارچ
مودی،اردوغان اور بن سلمان سمیت37 سربراہان صحافت کی آزادی کے دشمن افراد کی فہرست میں شامل
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:نریندر مودی، طیب اردوغان اور محمد بن سلمان سمیت 37 سربراہان
جولائی
یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی خطرناک توسیع
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مرکز برائے یروشلم کے سربراہ نے قابضین کے
جنوری
ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی
فروری