?️
سچ خبریں:ایک سابق صہیونی سکیورٹی عہدہ دار نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ فوجی اتحادتشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے سابق نائب وزیر جنگ افرائیم سنہ نےاپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ تل ابیب کو خطے کے کچھ ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی اتحاد بنانے کی ضرورت ہے، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق سکیورٹی عہدیدار نے کہاکہ اس وقت جبکہ خطے کے ممالک سے کچھ امریکی دفاعی نظام واپس لے لئے گئے ہیں، اسرائیل اور عرب ریاستوں کے مابین مشترکہ فوجی اتحاد بنانے کا اچھا موقع ہے۔
افرائیم سنہ نے مزید کہاکہ میری تجویز یہ ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ فوجی اتحاد تشکیل دیا جائے، ظاہر ہے کہ اس مشترکہ فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے بحرین بھی ایک اچھا آپشن ہے، سابق صہیونی عہدیدار نے کہا کہ کسی بھی صورت میں اسرائیل کو اپنی سلامتی کو یقینی بنانا چاہئےجس کے لیےمتحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور بحرین کا تل ابیب کے ساتھ مشترکہ اتحاد کا قیام ایک بہترین آپشن ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران صیہونی حکومت نے متحدہ عرب امارات سعودی عرب اور بحرین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے جس کی اسلامی دنیا میں بہت مذمت کی گئی ،بعض مسلمان دانشوروں نے عرب ریاستوں کے اس اقدام کو عالم اسلام کے خلاف کھلی خیانت اور فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا تاہم اقوام متحدہ اور مغربی ممالک نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کے فیسنی منصوبے عالمی سطح پر ان کے مذاق کا باعث
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے فینسی پروجیکٹس اور پروپیگنڈے نے ثابت کیا
مارچ
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
برطانیہ میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے تازہ ترین مظاہروں میں
دسمبر
بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: بغداد آپریشنز کمانڈ نے شہر کے شمال میں دہشت گردی
جنوری
وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان
اپریل
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پھر منظور
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
فروری
فن لینڈ کے صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے آغاز کے
جنوری
سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
?️ 31 اکتوبر 2025ملتان (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے
اکتوبر