سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں ریڈ کراس کے عملے پر مرچ کے اسپرے سے حملہ کیا۔
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ روز مغربی کنارے میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے عملے پر حملہ کیا۔
علاقے میں اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے غسان دغلاس کے مطابق، آباد کاروں نے گاؤں کا دورہ کرنے والے ریڈ کراس کے عملے پر حملہ کرنے میں مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا، جس سے عملے کے تین ارکان کے چہرے اور ہاتھ جل گئے۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کا عملہ فلسطینی کسانوں پر آباد کاروں کے حملوں کا دورہ کر رہا تھا،یادرہے کہ نابلس کے جنوب میں بورین اور دیگر ہمسایہ دیہات طویل عرصے سے آباد کاروں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
یادرہے کہ اس حملے کے بعد ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا جس میں مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت کی گئی،واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مغربی کنارے میں ڈیوٹی کے دوران ریڈ کراس کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا ہے، مغربی کنارے کے رہائشیوں کو آباد کاروں کے بار بار حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں جسمانی تشدد، تخریب کاری اور فلسطینی زرعی اراضی کی تباہی شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے میں اس وقت تقریباً 6500 صہیونی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جو 164 قصبوں اور 124 اڈوں میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ علاقوں میں تمام یہودی بستیاں اور چوکیاں غیر قانونی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج حماس کو کبھی تباہ کرنے نہیں کر سکتی
دسمبر
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اہم قدم اٹھا لیا
اپریل
ایف 8 کچہری میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ’100 فیصد مصدقہ معلومات‘ تھیں، فواد چوہدری
مارچ
صیہونی حکومت شام کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟اقوام متحدہ میں دمشق کے نمائندے کا بیان
دسمبر
وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی
اگست
مشرق وسطی میں ایران کی حیثیت؛امریکی میگزین کی زبانی
جولائی
مقاومتی میزائلوں کے خوف سے صہیونی فوج تیار
اپریل