سچ خبریں:نفتالی بینیٹ کی اتحادی کابینہ ایک نمائندے کے جانے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینیٹ کی دائیں بازو کی جماعت کے ایک اور قانون ساز کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد، کمزور اسرائیلی کابینہ کا اتحاد ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت آئی جب بینیٹ کولیشن، جو اپنے خیالات میں متنوع ہے اور جس میں انتہائی دائیں بازو، لبرل اور عرب جماعتیں شامل ہیں، بنجمن نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کے خاتمے کے ایک سال بعد اور بھی زیادہ کمزور ہوگئی، رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ انتہائی دائیں بازو کی یامینا پارٹی کے رکن نیر اورباخ نے صہیونی میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر میں اب اتحاد کا حصہ نہیں ہوں۔
رپورٹس کے مطابق اورباخ نے ان الزامات کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا کہ "شدت پسند اور صیہونیت مخالف” کنیسٹ کے ارکان نے اتحاد کی قیادت کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں، واضح رہے کہ کابینہ سے ان کی علیحدگی کے نتیجے میں بینیٹ کا اتحاد کنیسٹ کی 120 نشستوں میں سے 59 نشستوں تک پہنچ چکا ہے کہ اکثریت سے دو کم ہیں۔
مشہور خبریں۔
پابندیوں نے یورپ کو نارڈا اسٹریم گیس کی سپلائی میں 60 فیصد کمی کی
جون
روس کو مطمئن کرنے کے لیے امریکہ نے چین سے مدد مانگی
جون
مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق
فروری
جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے
اگست
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
اپریل
کُرم میں ہر حال میں امن یقینی بنایا جائے گا، دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بیرسٹر سیف
جنوری
وفاقی حکومت نے مالیاتی انتظامات کو سخت کردیا
اپریل
یمنی عوام کا غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
دسمبر