?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر نےاس ریاست کے وزیر اعظم کو بتایا ہے وہ اپنی چار سالہ میعاد کے اختتام پر استعفی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جمعرات کی صبح صیہونی میڈیا نے فلسطینی بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر مئیر بنشبت نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،واضح رہے کہ بدھ کی شام کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو لکھے گئے خط میں انہوں نے اپنی چار سالہ میعاد کے اختتام پر سبکدوشی کے ارادے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل انہوں نے جون کے اوائل میں اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے کام کو برقرار رکھنے اور نئی کابینہ کو اقتدار کی منتقلی کے بعد اگلے اعلان تک اپنے عہدے پر باقی رہنے کو کہا تھا۔
در ایں اثنا صیہونی وزیر اعظم بینیٹ نفتالی نے اپنےایک پیغام میں صیہونی حکومت کے حفاظتی امور کو منظم کرنے اور اچھی طرح سے انجام دینےکے لئے بنشبت کی خدمات کا سراہنا کیا۔
یادرہے کہ بنشبت کو2017 میں سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نےقومی سلامتی کے مشیر کے طور پر مقرر کیا تھا،قابل ذکر ہے کہ انھوں نے بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتوں کے معاہدوں کا مسودہ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک بھی جاری رہ سکتے ہیں
?️ 8 ستمبر 2025 نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک
ستمبر
چین نے امریکا سے تعلقات بگاڑنے کے لئے نہیں کہا: منیر اکرم
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم
دسمبر
تیل کی بھیک
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پوسٹس میں امریکی صدر کے مغربی
جولائی
جماعت اسلامی کے رہنما دوحہ میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے
?️ 26 نومبر 2021 سچ خبریں: اسلام آباد شہر میں جماعت اسلامی کے تعلقات عامہ کے
نومبر
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق
اگست
شمالی کوریا بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس میں
جنوری
الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال
مارچ
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال
?️ 22 اکتوبر 2025پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور
اکتوبر