سچ خبریں:صہیونیوں کے اشتعال انگیز "فلیگ مارچ” کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے کاروائی کی اور’’فلسطین رائزز ‘‘نامی ہیش ٹیگ کو ٹرینڈ کیا۔
صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت اور اس کے آباد کار ایک اشتعال انگیز "فلیگ مارچ” کے انعقاد کی تیاری کر رہے ہیں جس کے جواب میں سوشل میڈیا کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے میدان میں آکر ہیش ٹیگ ’’فلسطین رائزز ‘‘کو ٹرینڈ کیا ہے، کارکنوں نے اپنے صفحات پر انقلابی پیغامات لکھ کر صہیونیوں کو فلیگ مارچ کے انعقاد پر انتباہ دیا، اس سلسلہ میں جبر المسحال نے ایک ٹویٹر صارف لکھا کہا کہ تم نے ایک بار پھر آگ سے کھیلنا شروع کیا ہے جو مہنگا پڑے گا، یہ ہماری مزاحمت کی آخری بات ہے ۔
ایک اور صارف سمیرہ ابو شعر نے لکھا کہ اگر آپ واپس آئیں گے تو ہم بھی واپس آجائیں گے، دشمن ہر بار سبق نہیں سیکھتا ہے،اگلی جنگ مزید شدید ہوگی،مجاہدین اقصی کی مدد کرنے میں ، سستی سے کام نہیں لیں گے، بہت سارے صارفین نے صیہونی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں کے اس طرح کے اقدامات سے یروشلم میں فلسطینی شناخت کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے،ایک اور صارف محمد الدایہ نے زور دیا کہ فلیگ مارچ نہیں ہوگا، ایک اور شخص جس کا نام "مروہ” ہے ، نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اے صہیونیوں! "آپ کی حماقت آپ کو تباہ کر دے گی۔
ایک فلسطینی صحافی راجی المہمص نے لکھا کہ فلسطین کے عوام اور انسانیت کے حامی اس تصادم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو سیف القدس کی جنگ نے شروع کیا ہے، ایک اور سرگرم ٹویٹر صارف ابو نعیم کا خیال ہے کہ یہ جنگ جھنڈے کی جنگ نہیں بلکہ قدس کی جنگ ، شناخت کی جنگ اوروجود جنگ ہے،وہ سڑکوں پر یہ کہنے کے لیے آئیں گےکہ ‘تمام قدس ہمارا ہے،ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے صیہونی حکومت کے یروشلم کے پرانے حصے اور مسجد اقصیٰ کے سامنے فلیگ مارچ کرنے کے فیصلے کے جواب میں اس جرم کے نتائج کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کوانتباہ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیر خارجہ
مئی
غزہ میں جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال
جون
محفوظ زون کی ترک صدر کی تجویز مضحکہ خیز:شام
مئی
غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا
جون
سپریم کورٹ نے 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی
جنوری
24 گھنٹوں میں فلسطینی استقامت کی ۵۳ کارروائیاں
فروری
سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، سپریم کورٹ
فروری
انصاف کا جنازہ نہ نکالیں، شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو کو خط
اکتوبر