صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی شہید

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہونے والے آٹھ فلسطینی نوجوانوں میں سے ایک شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 28 سالہ فلسطینی شخص کی شہادت کی خبر دی،فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی نے جمعہ کی رات اطلاع دی کہ محمد علی خبیصه جسے بیتا قصبے کے علاقے جبل صبیح میں صہیونی قابضین کا مقابلہ کرتے ہوئے سر میں گولی لگی تھی ، شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ بیتا قصبہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع ہے،جبکہ آج صیہونی حکومت کی افواج نے ایک بار پھر جبل صبیح کے علاقے پر حملہ کیا اس لیے کہ یہ غاصب حکومت اس علاقے میں صہیونی بستی قائم کرنا چاہتی ہے ، تاہم اس علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں نے قابضین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ صیہونیوں کے اس حملے میں آٹھ فلسطینی قابض فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئےجن میں شہید علی خبیصه زخموں کی شدت کے باعث شہید ہوئے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی قابضین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں آنسو گیس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے،قابل ذکر ہے کہ جبل صبیح کے علاقے میں فلسطینیوں کے مظاہروں اور یکجہتی نے پہلے صہیونی حکومت کو اس علاقے سے انخلاء پر مجبور کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

نااہلی کی مدت سے متعلق کیس: سپریم کورٹ کی ہدایت پر اخبارات میں اشتہار جاری

🗓️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے

روس میں داعشی خودکش حملہ آور گرفتار

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:روس نے داعش کے ایک خودکش حملہ آوار کو گرفتار کر

ماہرہ خان کی سالگرہ پر مداحوں کا نیک خواہشات کا اظہار

🗓️ 21 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لاکھوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کی  معروف اورسپر اسٹار

مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے

🗓️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مقبوضہ

امریکی سیاستدانوں کی زندگیاں خطرے میں

🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یو اے ای کے سفیر کی پاکستانی عوام کو مبارکباد

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر

 اسرائیل خطے کو جنگ میں کیوں دھکیلنا چاہتا ہے؟ لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کی زبانی

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے

میڈیا شیطانت ناکام

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے