?️
سچ خبریں:آج صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا جن میں علاقے میں موجود فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج (پیر کو) غزہ کی سرحد پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا اور یہ کل تک جاری رہیں گی،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر باڑ کے قریب زرعی اراضی میں موجود فلسطینی کسانوں اور چرواہوں پر فائرنگ کی ،تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ ان مشقوں میں فوجی گاڑیاں اور فضائیہ بھی حصہ لے گی،یادرہے کہ گذشتہ نومبر میں بھی صیہونی فوج نے غزہ کی سرحد پر تین روزہ فوجی مشقیں کی تھیں،قابل ذکر ہے کہ ایک طرح صیہونیوں کی درندگی کا یہ عالم ہے کہ وہ اپنی فوجی مشقوں میں فرضی نشانوں کے بجائے بے فلسطینیوں کو نشانہ بناتے ہیں،کبھی ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں تو کبھی راستے چلتے انھیں گاڑیوں کے نیچے کچل دیتے ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری صرف خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔
جبکہ عرب ممالک کی نظر میں مظلوم فلسطینیوں کی کوئی حیثیت نہیں وہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں یہاں تک کہ بعد شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمرانوں نےاپنے ممالک کو صیہونیوں کی تفریح گاہ بنا دیا ہے کہ جب وہ فلسطینیوں کو مارتے مارتے تھک جائیں تو یہاں آکر آرام کر سکتے ہیں یہی وہ ہے کہ صیہونی جو کام اسرائیل میں رہ کر نہیں کر سکتے ہیں تو ان ممالک میں آکر کرتے ہیں اور انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔


مشہور خبریں۔
شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے اور دمشق
دسمبر
انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم کا بیان
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات کے
مئی
دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے رسول خدا ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے بی جے پی کے
اگست
عراقی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیراعظم آئندہ اپریل میں امریکی حکام سے ملاقات کے
مارچ
افغان بحران اس لیے بھول گیا ہے کہ وہ یورپی نہیں ؟
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے افغان بحران کو بھول جانے کو
مارچ
تل ابیب تین طرفہ غیر معمولی شکست کے دہانے پر؛صیہونی فوجی جنرل کااعتراف
?️ 3 جون 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ ایران خطے میں
جون
عراق میں ترکی کی موجودگی کے حیرت انگیز اعداد و شمار
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق ترکی نے اپنے اہداف کے حصول کے
اپریل
ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا مؤثر دفاع ممکن نہیں؛ صیہونی فوجی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار یوسی یہوشع نے اعتراف کیا ہے کہ
فروری