?️
سچ خبریں: صہیونی فوج نے شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے اور جنین کیمپ میں ایک مسجد کو مسمار کردیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے اپنے تازہ ترین جرم میں غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح میں واقع شہداء الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اسپتال پر صیہونی بمباری پر روس کا ردعمل
المیادین کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے اس سے قبل تین بار شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج اتوار کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔
المیادین چینل کے رپورٹر نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر بھی صیہونی فوج کے وحشیانہ توپخانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔
نیز صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خانیونس کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
فلسطین کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر کی جانے والی بمباری کے دوران 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟
دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر بھی حملہ کیا، اس کیمپ کے خلاف قابضین کے فضائی حملوں کے دوران انصار مسجد کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو وزارت جنگ کے بنکر کی گہرائی سے: ہم کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمن پر حملے کے ردعمل
ستمبر
ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ بڑھانے سے فی الحال گریز کیوں کیا ہے؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور صیہونی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹریاٹ
جولائی
امریکی کارروائیوں کا تسلسل ایران کے اگلے اقدامات پر منحصر ہے: آکسیوس
?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی نیوز پلیٹ فارم آکسیوس نے متعدد امریکی عہدیداروں کے حوالے
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران
جون
افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس
?️ 11 جون 2021 افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان
اربعین حسینی کی تقریب میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: عراق
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کے وزیر داخلہ عثمان الغنامی نے کل بغداد
ستمبر
امریکی سادہ لوحی کا مظاہرہ کر رہے ہیں:صیہونی وزیر
?️ 22 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا ہے کہ
جون
فلسطینی ہلال احمر: غزہ کا صحت کا نظام مکمل طور پر ختم ہونے کے دہانے پر
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر کی صحت پروگراموں کی منیجر نے خبردار
اپریل