صیہونی غزہ کے کن علاقوں کی تاک میں ہیں؟

صیہونی

?️

سچ خبریں: صہیونی فوج نے شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے اور جنین کیمپ میں ایک مسجد کو مسمار کردیا ہے۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے اپنے تازہ ترین جرم میں غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح میں واقع شہداء الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ اسپتال پر صیہونی بمباری پر روس کا ردعمل

المیادین کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے اس سے قبل تین بار شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج اتوار کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔

المیادین چینل کے رپورٹر نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر بھی صیہونی فوج کے وحشیانہ توپخانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔

نیز صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خانیونس کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

فلسطین کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر کی جانے والی بمباری کے دوران 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کے ہسپتال پر  وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟

دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر بھی حملہ کیا، اس کیمپ کے خلاف قابضین کے فضائی حملوں کے دوران انصار مسجد کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی 

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی

شہباز گل کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ ہو گئے

?️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ

طالبان کی عبوری حکومت کی سفارتی ٹیم پاکستان میں داخل

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کو اگرچہ ابھی تک اسلام آباد حکومت

پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے

بحیرۂ احمر کے جنوبی حصے میں بحری حادثہ

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے اتوار

موساد کے سابق سربراہ کے بقول جنوبی لبنان میں اسرائیلی منصوبے کی ناکامی

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں:اسرائیلی رجیم کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے سابق سینئر افسر

مغربی ممالک کی نظروں میں نہ آنے والا یمنیوں کا قتل عام

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر

وینزویلا پر امریکی فوجی حملے پر نیتن یاہو پرجوش

?️ 4 جنوری 2026 سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیٹن یاہو نے وینزویلا پر امریکی فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے