امریکی سادہ لوحی کا مظاہرہ کر رہے ہیں:صیہونی وزیر

سادہ لوحی

?️

سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا ہے کہ وہ امریکیوں سے خلوص کے ساتھ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کے خیال میں امریکہ اس معاملے میں سادہ لوحی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے واشنگٹن کی ایران پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اس معاملے میں سادہ لوحی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اسرائیل کو بالآخر خود ایران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایتمار بن گویر نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور تہران کے حوالے سے واشنگٹن کے رویے پر ردعمل دیتے ہوئے زور دیا کہ اسرائیل کے پاس بالآخر ایران کے ساتھ خود ہی مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح اسرائیل کی آئندہ نسلوں کا تحفظ ہے۔ بن گویر کے بقول، میں اپنے بچوں کو جوہری خطرے کے سائے میں زندگی گزارتے نہیں دیکھنا چاہتا۔ اپنے اتحادیوں اور امریکہ کے لیے مکمل احترام کے باوجود میں خلوص کے ساتھ امریکیوں سے کہتا ہوں کہ میرے خیال میں وہ اس معاملے میں سادہ لوحی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بن گویر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں امریکی صدر سے براہ راست گفتگو کا موقع ملتا تو وہ کہتے: جناب صدر، آخرکار ان پالیسیوں کی قیمت ہمیں ہی ادا کرنا پڑے گی۔

اس سے قبل بھی ایسے وقت میں جب امریکہ، اسرائیل اور ان سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے لبنان کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور بنیامین نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کو شدید تنازع کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں جاری تھیں، بن گویر نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کہنا چاہیے تھا: جناب صدر، ہم آپ کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمارا جواب نفی میں ہے۔ ہم ایسی تنظیم کے ساتھ جنگ بندی نہیں کریں گے جو اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہو۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل روزانہ جنوبی لبنان پر 137 حملے کر رہا ہے: یونیفل

?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:یونیفل کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان میں

 غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے

?️ 4 اکتوبر 2025 غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے عالمی شہرت یافتہ فلسطینی

کراچی: شجر کاری مہم کے دوران پودے ہی چوری ہو گئے

?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے درخت لگائے

مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعا کرنے والے فلسطینی کی گرفتاری

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  میڈیا نے آج منگل کو اطلاع دی ہے کہ سعودی

برطانیہ نے یمن کےصوبے شبوا میں فوجیوں کو کیوں زیادہ کیا ؟

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان صنعا کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ

ایران کا میزائلی جواب جنگ بندی کی خلاف ورزی پر دفاعی ردعمل تھا: تہران

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مشیر علی صفری نے

اسرائیلی جیلیں؛ صیہونیوں کا نیا سنوار کا ڈراؤنا خواب

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: اخبار ٹائمز نے صہیونیوں کی اس تشویش کا حوالہ دیتے

کے۔الیکٹرک نے اب تک پری پیڈ بلنگ سسٹم کیوں متعارف نہیں کرایا؟ سندھ ہائیکورٹ

?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ لائن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے