صیہونی غزہ میں بچوں کے اسپتال کو کیوں نشانہ بناتے ہیں ؟

صیہونی

?️

سچ خبریں: جہاں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں درندہ صفت صیہونی حکومت نے بچوں کے اسپتال سمیت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

جہاں ایک طرف صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، وہیں شائع شدہ خبروں میں اس علاقے پر زمینی حملے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی غاصب فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: المعمدانی ہسپتال میں صیہونیوں کے تلخ جرم کے مقاصد

صہیونی فوج کے آپریشن اور پلاننگ برانچ کے سابق سربراہ میجر جنرل جیورا آئی لینڈ نے اعتراف کیا کہ حماس کی شکست کے کوئی آثار نظر نہیں آّرہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم حماس کے جنگجوؤں کو اپنے ڈرونز اور اینٹی آرمر میزائلوں کے ساتھ پہلے سے منصوبہ بند اور پیچیدہ کاروائیاں کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔

صیہونی کمانڈر کا کہنا ہے حماس اپنے افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیتی ہے اور کم از کم 80 فیصد زیر زمین انفراسٹرکچر پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے نیز ہماری کاروائیوں پر فورری ردعمل کرنا بھی خوب جانتی ہے۔

درایں اثنا المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے صرف غزہ کے مرکز الزوائدہ کے علاقے پر بمباری کے دوران اب تک 10 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں واقع رینٹیسی چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل کو نشانہ بنایا نیز قابض فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ کے مرکز میں واقع الہوجا اور العجارمہ کے 2 علاقوں میں رہائشی مکانات پر بھی بمباری کرنے کے ساتھ ساتھ رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس کے دوران 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: المعمدانی ہسپتال بنا فلسطینی بچوں کا مقتل

صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خانیونس پر وحشیانہ حملے کیے ہیں جبکہ الجزیرہ کے رپورٹر نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

مشہور خبریں۔

چین کی کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی مذمت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے

فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے:صیہونی وزیر جنگ

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے فلسطینی قوم کو

صہیونی حکومت کو ایک اور خوفناک اقتصادی دھچکا

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: موجودہ جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں کے لیے غیر ملکی

پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرنیا ہدایت نامہ جاری

?️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری

عام لوگ امریکہ کو بہتر چلا سکتے ہیں یا کانگریس ارکان؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر جواب دہندگان

قطر میں طالبان کے غیر ملکی مشاورت کی بحالی

?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: قطر میں طالبان کے سیاسی بیورو کے نمائندوں اور سفیروں اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے