?️
سچ خبریں:آل خلیفہ خاندان کی ایک بحرینی خاتون عہدہ دار کو منامہ میں صیہونی سفیر سے مصافحہ کرنے سے انکار کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اس ملک کے محکمہ ثقافت اور نوادرات کی سربراہ می بنت محمد الخلیفہ کو برطرف کر کے ان کی جگہ خلیفه بن احمد بن عبدالله آل خلیفه کو کو ان کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ بحرین کی سابق وزیر ثقافت می بنت محمد آل خلیفہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے اس میدان میں سرگرم ہیں اور ہمیشہ سے ایک متنازع شخصیت ہیں، کہا جاتا ہے کہ آل خلیفہ خاندان کی رکن ہونے کے باوجود انہیں ہٹانے کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے بحرین میں امریکی سفیر کے گھر پر منعقدہ ایک تقریب میں صیہونی سفیر سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ 16 جولائی 2022 کو بحرین میں امریکی سفیر اسٹیفن بنڈی نے اپنے والد کی وفات کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں می بنت محمد کی بھی دعوت دی گئی، فلم بندی کے دوران ایک شخص جو محکمہ ثقافت و نوادرات کے سربراہ سے مہمانوں کا تعارف کر رہا تھا ،انہوں نے تعارف کے بعد ہر مہمان سے مصافحہ کیا۔
جب صیہونی سفیر کی باری آئی تو می بنت محمد کو بتایا گیا کہ وہ صیہونی ہیں، جس کے بعد ثقافت اور نوادرات کی سربراہ نے اپنا ہاتھ واپس لے لیا اور اس سفیر سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا اور پھر وہ گھر چھوڑ دیا جہاں انہیں مدعو کیا گیا تھا، امریکی سفیر نے اپنے سفارت خانے سے یہ بھی کہا کہ وہ اس تقریب میں بحرینی عہدہ دار کی کوئی تصویر شائع نہ کرے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ
حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے
جنوری
پاکستان امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ جنرل ساحر شمشاد
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر
اکتوبر
حکومت کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی
دسمبر
بحرین کی حکومت نے 4 مخالفوں کی سزائے موت کا حکم جاری کیا
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: ورلڈ ہیومن رائٹس واچ اور بحرین رائٹس اینڈ فریڈمزسینٹر نے
اکتوبر
مراکش کی ایک اور صیہونی خدمت
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دوطرفہ سیکورٹی تعاون کو
جولائی
اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن حماس کے ہاتھوں گرفتار
اکتوبر
غزہ میں قتل عام کے باوجود خطے کے دو ممالک کی تل ابیب کے ساتھ تجارت جاری
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: شپنگ ویب سائٹس کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست