سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی میلاد کی مناسبت سے معنقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے موقف اختیار کیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے رسول پاک کی میلاد کی مناسبت سے معنقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں یمن کے عوام اور امت اسلامیہ کو میلاد کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی لابی کو ظلم و ستم اور ظالمانہ نیز شیطانی حملوں کی اجازت زمین پر انسانی وقار اور بدعنوانی کو پامال کرنے کی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے عرب ممالک کے لیے روس کا اہم پیغام
الحوثی نے کہا کہ اقوام متحدہ، امریکہ، اسرائیل اور یورپی حکومتوں کی طرف سے جنسی بے راہ روی کو فروغ دینا انسانی معاشرے کو تباہ کرنے اور دنیا پر قابو پانے کے مقصد سے لوگوں کو انسانی وقار سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مسلمانوں سے خدا کی رسی کو تھامے رہنے اور رسول اللہؐ کو اپنا نمونۂ عمل بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شیطانی اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
الحوثی نے کہا کہ جس حد تک یہودی لابی، امریکہ، اسرائیل اور ان کے بدکردار اور بدعنوان حامی برائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اتنی ہی ذمہ داری کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی قوموں کو آگاہ کریں کہ وہ خدا کے نور کو دوسروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں: کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟
انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکامی اور قرآن سے روگردانی کے تباہ کن اور سنگین نتائج ہوتے ہیں اور خدا کا غضب ہوتا ہے،اے امت مسلمہ خدا اور اس کے نور کی طرف لوٹ آؤ اور کتاب اور اس کے رسول پر توکل کرو۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے صدر کا جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ منسوخ
نومبر
نصراللہ نے ۳۰ سال سے اسرائیل کے خواب کو ایک ڈراؤنا خواب میں بدل دیا : عراقچی
ستمبر
اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی
مئی
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس: سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز طلب
جون
سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں
مارچ
یمن کی جنگ میں ماہی گیری کے شعبے کو 14 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا
مارچ
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
مارچ
صدر مملکت 6 اکتوبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
اکتوبر