صیہونی حکومت کو چین کی سخت وارننگ

صیہونی حکومت

🗓️

سچ خبریں:   ایک عبرانی ویب سائٹ نے کل رات دعویٰ کیا کہ چین نے ایک پیغام کے ذریعہ صیہونی حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کو بیجنگ کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہ دے۔

اس خبر کو شائع کرتے ہوئے عبرانی ویب سائٹ والا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ چین نے گزشتہ ہفتہ اسرائیل کو متنبہ کیا کہ وہ امریکی دباؤ کی وجہ سے بیجنگ حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب نہ کرے۔

اس عبرانی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے سربراہ اور جن کا عہدہ حکومتی وزیر کی سطح پر ہے لیو جن شاو کے ذریعہ گزشتہ ہفتہ چین کا خط اریت بن ابا کو بھیجا گیا تھا بیجنگ میں اسرائیلی سفیر کے حوالے کر دیا گیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کو اسرائیل، امریکہ اور چین کے سہ فریقی تعلقات کے حوالے سے بیجنگ سے براہ راست اتنا سخت خط موصول ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون میں اپنا نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد لیو جن شاو سے بیجنگ میں اسرائیلی سفیر کی یہ پہلی ملاقات ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اس ملاقات میں اس چینی اہلکار نے تل ابیب اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں۔
اس ملاقات کے ایک حصے میں لیو جن شاو نے اپنے ملک اور امریکہ کے درمیان تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چین اسرائیل اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو سمجھتا ہے لیکن وہ بیجنگ کے تئیں تل ابیب کی پالیسی کی نگرانی کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

چودھری نثار احمد نے 24 مئی کو پنجاب اسمبلی میں شامل ہوں گے

🗓️ 23 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں

بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب

🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس میں پہلی بار 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

🗓️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا

ڈاکٹر معید یوسف مشیر کو نیا عہدہ مل گیا

🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی

72 فیصد صہیونی غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 72 فیصد

سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ

🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف

کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی گئی

🗓️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر

لبنان سے صہیونی فوج کی چوری

🗓️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے