?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ چھ دنوں میں مغربی کنارے کے خلاف اپنے وحشیانہ حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چند گھنٹوں میں ارریحا کے شہروں، عقبہ جبر کیمپ اور مقبوضہ بیت المقدس میں واقع العیساویہ علاقے پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
ان حملوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں میں جارحیت پسندوں نے فلسطینی شہریوں کے خلاف آنسو گیس اور صوتی بموں کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا۔
اس کے علاوہ صیہونی فوج نے جنین کے جنوب میں نابلس اور عرابہ شہر میں واقع یتما اور بیت فوریک دیہاتوں پر حملہ کیا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
صیہونی جارحیت پسندوں نے نابلس میں واقع عسکر کیمپ پر بھی حملہ کیا،اس حملے کے دوران بھی فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: مسجد الاقصی اور مغربی کنارے کے خلاف صیہونی نئی سازش
ان حملوں میں شدت پیدا کرکے صیہونی غاصب مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور بے گناہ فلسطینی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کرکے اور اپنی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کرکے انہیں مزاحمتی قوتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کیونکہ قابض تحریک حماس کے ساتھ معاہدے کے دوران متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داعش کے ممکنہ خطرے کے بارے میں اسلام آباد کے سیکورٹی تجزیہ کار کا بیان
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسلام آباد کے ایک سیکورٹی تجزیہ کار نے ملک کے
جون
کیا تل ابیب جنگ جاری رکھنے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا؟
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کے جرنلوں
اکتوبر
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
ہنیہ کی شہادت سے پاکستانی عوام غصے میں
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سربراہ
اگست
شارخ خان کی مودی کی تعریف کرنے پر ان کے مداحواں کا رد عمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ
مئی
غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری
دسمبر
سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟
?️ 5 اپریل 2024سچ خبریں: سال 2024 کا پہلا سورج گرہن چار دن بعد 8
اپریل
شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی
اپریل