سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ کی اسارت کے دوران صہیونی جیل حکام کی جانب سےطبی غفلت برتنے کی وجہ سے شہادت کی اطلاع دی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کل رات صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ صیہوی حکام کی طبی غفلت کی وجہ سے شہید ہوگئے،رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جیلوں کی طبی غفلت کی پالیسی کے نتیجے میں قید کے دوران حسین مسالمہ کی صحت اس حد تک بگڑ گئی کہ وہ بدھ کی رات شہید ہوگئے۔
فلسطینی نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی قیدی جو خون کے کینسر میں مبتلا تھے ، رام اللہ کے ایک ہسپتال میں شہید ہوگئے،ذرائع نے مزید کہا کہ مسالمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ صہیونی حکومت کی طرف سے 18 سال تک انھیں قید میں رکھا گیا، اس دوران صیہونی حکومت نے انھیں ضروری علاج مہیا کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی اور آخرکار شہادت ہو گئی۔
یادرہے کہ مسالمہ کی شہادت کے اعلان کے بعد فلسطینیوں نے بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کے بعض علاقوں میں مظاہرے کیے اور صہیونی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔