?️
سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت سے ایک بار پھر مسجد اقصی پر حملہ کیا ۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکار صیہونی حکومت کی سبز روشنی میں فلسطینیوں کے تقدس کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں،اس سلسلہ میں آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد اقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر حملہ کرنے کے بعداس مقدس مقام کے صحن میں اسلام کے خلاف نعرے لگائے،یادرہے کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی کنسیٹ کے ممبر ایتمار بن غفیر مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے میں آباد کاروں کے ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر کسی بھی مزید حملے کے خلاف متنبہ کیا ہے،مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ یروشلم کی سیف القدس کی لڑائی کی طرح وہ اب بھی مقدس مقامات کے عہدہ داروں کی جانب سے کو تل ابیب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے حکم پر لبیک کہنے کے تیار ہیں ۔
یادرہے کہ صیہونی جارح حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے درمیان ہونے والی حالیہ بارہ روزہ جنگ میں صیہونیوں کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے پوری دنیا میں صیہونیوں کی ذلت اور رسوائی میں مزید اضافہ ہوا جس کے کم کرنے کے لیے وہ آئے دن اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہے کہ جبکہ مزاحمتی تحریک نے انتباہ دیا ہے کہ ہمارے ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پر ہیں اور سیف القدس پھر ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے
جون
اسرائیلیوں کو رات کو بے چینی سے سونا چاہیے: صہیونی جرنل
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے قابض حکومت کے
مارچ
پینٹاگون کا یوکرین کے ڈون باس علاقے میں روس کی پیشرفت کا اندازہ
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: سنہوا ویب سائٹ کے مطابق پینٹاگون کے نامعلوم اہلکار نے
مئی
صہیونیوں کے رمضان المبارک پروگرام پر حملہ سے 19 فلسطینی زخمی
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح باب العمود اور
اپریل
صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں
جون
عوام کی آواز کو روکنے سے کیا ہوگا؟بیرسٹر گوہر کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
جولائی
یورپ کو منجمد ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ کو لبنانی گیس کی تلاش
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان اور
اکتوبر
صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن
جولائی