?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس بات کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ صہیونی حکومت فلسطینی آبی اور زرعی وسائل لوٹ رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت مقبوضہ علاقوں بشمول قدس میں آبی اور زرعی وسائل میں فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کو دی گئی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے آبی اور زرعی وسائل پر قبضہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی آبادکاری کی پالیسی نے فلسطینی زمینوں کو تباہ کرنے کے مسئلے کو مزید گہرا کر دیا ہے نیز پینے کے پانی کے محفوظ ذرائع تک رسائی محدود کردی ہے۔
الجزیرہ چینل کے مطابق رپورٹ میں فلسطینی کسانوں کی کاشتکاری کی سرگرمیوں پر پابندی اور صیہونی آباد کاروں اور کسانوں کو رعایت دینے کا حوالہ دیا گیا ہے،اسی طرح رپورٹ کے مطابق ، صہیونی حکومت نے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صہیونی بستیوں کو پانی کی فراہمی میں ترجیح دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے بھی اتنے ثبوت اور شواہد کے باوجود قابض صیہونی دشمن کےخلاف کو مؤثر کاروائی نہیں کی بلکہ صرف رپورٹوں پر ہی اکتفا کی ہے۔
دوری طرف عرب ممالک تو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صیہونیوں کا جو دل چاہتا ہے کرتے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ نہ ہمیں کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کا کوئی ساتھ دینے والا ہے۔
مشہور خبریں۔
کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے
ستمبر
حزب اللہ کے اسرائیلی حکومت کی فوجی صنعتوں پر میزائل حملے
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کی شب مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری
روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ آصف محمود کا کہنا ہے
مئی
شاہ سلمان کی برطرفی اور نئی تنصیبات
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل
اپریل
لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی
نومبر
ایلون مسک نے ملازمین کو موسیقی سننے کی ہدایت کر دی
?️ 22 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز اسپیس ایکس
نومبر
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون