صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط

یمن

?️

صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے صدر مہدی المشاط نے اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حملے ناکام ہو چکے ہیں اور دشمن کو یمن کے بھرپور اور فیصلہ کن جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بےگناہ شہریوں اور رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کے باوجود یہ حملے یمنی عوام کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کریں گے اور یمن اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ جواب دے گا۔
دوسری جانب انصاراللہ کے میڈیا ونگ نے ایک بیان میں اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعا اور صوبہ الجوف میں شہری و حیاتیاتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ یہ کارروائیاں یمن کو فلسطینی عوام کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکتیں۔
انصاراللہ نے اس بات کی بھی مذمت کی کہ صہیونی افواج نے 26 ستمبر نامی سرکاری اخبار کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس کا مقصد آزاد اور حق گو میڈیا کو خاموش کرانا تھا۔ تنظیم نے عالمی ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ یمن میں ہونے والے ان جرائم کو بے نقاب کریں اور صہیونی۔امریکی پروپیگنڈا مشین کا مقابلہ کریں۔
یمنی رہنما عبدالعزیز بن حبتور نے بھی اسرائیلی جارحیت کو ’’وحشیانہ اور بزدلانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے صرف یمنی عوام کی مزاحمتی قوت کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر حملہ بھی امریکہ اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے عرب ممالک کو خبردار کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے یا امریکہ کے سامنے نرم رویہ اختیار کرنے سے بھی کوئی ملک اس کے عزائم سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ ان کے بقول، صہیونی ریاست خطے کی ہر عرب حکومت کو اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں گھسیٹنا چاہتی ہے۔
یمنی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے جبکہ 131 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی طیاروں نے صرف صنعا پر چھ سے زائد حملے کیے، جبکہ صوبہ عمران اور الجوف بھی نشانہ بنے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آ باد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی

امریکہ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا؛ وجہ ؟

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:  پیٹ ہیگن، امریکی سیکریٹری دفاع، اس ہفتے منعقد ہونے والے

فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار دھرتی پر بوجھ ہیں۔ وزیر داخلہ

?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

صیہونیوں کا ریڈ کراس کے عملے پر حملہ

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں ریڈ کراس کے عملے پر

2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 88 فلسطینیوں کی شہادت

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کے خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں

بیروت کے نواحی علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی تیسری لہر

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے

زندگی میں ہمیں ہار نہیں ماننی چاہئے: ہانیہ عامر

?️ 10 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے