سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ غزہ جنگ میں اپنے اندرونی بحران کو فلسطینی قوم تک پہنچانے کی کوشش کی۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن خالد البطش نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان کو سمجھتی ہے،البطش نے کہا کہ قابض حکومت نے اپنے اندرونی بحران کو فلسطینی گروہوں اور عوام تک پہنچانے کی کوشش کی، لیکن ثأرالاحرار آپریشن میں مزاحمت کا ردعمل متحد ہو گیا اور مزاحمت نے ایک بار پھر بحران کو صیہونی حکومت کے اندر لوٹا دیا۔
البطش نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اس دوران لانچروں کی آواز زیادہ بلند تھی، یاد رہے کہ غزہ میں پانچ روزہ جنگ کے دوران جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ سرایا القدس کے چھ کمانڈروں سمیت 33 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ صیہونی حکومت نے بھی اپنے 2 افراد کے ہلاک اور 75 زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے اندرونی بحران پر قابو پانے کے لیے غزہ پر حملہ کیا لیکن مزاحمتی محاذ نے متحد ہوکر اسے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ صیہونی حکام کے ہوش اڑ گئے اور وہ فلسطینی مجاہدین کی ہر شرط مان کر جنگ بندی پر مجبور ہوئے۔