?️
سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے صہیونی میڈیا میں ان کے خلاف شروع ہونے والے میڈیا حملوں کی لہر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ یہ حملے نئے نہیں ہیں اور ہمیں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے مذہبی فرائض سے نہیں روک سکتے۔
مسجد الاقصیٰ کے خطیب اور اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ صہیونی میڈیا کی طرف سے میرے خلاف کی جانے والی سازش کی لہر کے بارے میں میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ لہریں اور دباؤ کے حملے ایک طویل عرصے سے جاری ہیں اور ہمیشہ دہرائے جاتے ہیں، یہ کارروائیاں دراصل ایک نفسیاتی جنگ ہے جو قابضین نے مسجد اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ان کے منصوبوں کے خلاف کھڑے ہونے والے ہر شخص کو روکنے کے لیے شروع کی ہے۔
شیخ عکرمہ صبری نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ قدس کے لوگ اور مسجد اقصیٰ کے محافظ نہ بزدل ہیں اور نہ ہی اجنبی وہ پختہ موقف کے مالک ہیں جن کی بنیاد خدا کے وعدے سے اخذ کردہ حق اور جائز مطالبات ہیں، وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مکمل حق ہے، لہٰذا وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ ایک فریضہ ہے جسے مسجد اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین کے سامنے پورا کرنے کے پابند ہیں نیز کوئی ، پروپیگنڈہ یا اشتعال انگیزی انہیں ایسا کرنے سے روک سکتی ہے۔
واضح رہے کہ متعدد صیہونی انتہا پسند گروہ شیخ عکرمہ صبری کو دہشت گردی کی حمایت کے بہانے مختلف دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میڈیا کی ایک وسیع لہر پیدا کر کے اس فلسطینی عالم پر پابندیاں عائد کرنے کے درپے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر
مئی
صوبوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلوں کا حق نہیں: فواد چوہدری
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
اگست
These Foods to Absolutely Avoid If You Want Clear, Glowing Skin
?️ 8 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
82 رپورٹرز 4 دہائیوں سے صیہونی قاتلانہ پالیسی کا شکار
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: وفا نیوز ایجنسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
مئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم
ستمبر
ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا
?️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ
جون
اپوزیشن نے اسمبلی کے آج اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے:مولانا فضل الرحمن
?️ 6 مارچ 2021پنجاب(سچ خبریں) سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان
مارچ
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان
فروری