🗓️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ نومبر میں حزب اللہ اور صہیونی ریاست کے درمیان امن معاہدے کے تحت تل اویو کو لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی تھیں اور لبنان میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں کو ختم کرنا تھا، لیکن صہیونیوں نے ایسا کرنے سے گریز کیا ہے اور وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے چینل 14 نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے جنگی جہازوں نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
صہیونی میڈیا نے زور دے کر کہا کہ لبنان پر نئے حملوں میں لیطانی علاقے کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جنگی جہازوں نے حزب اللہ کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے جو ہتھیاروں کے ذخیرے اور مقبوضہ علاقوں کی طرف میزائل داغنے کے پلیٹ فارمز کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔
صہیونی فوج نے بیان کے آخر میں زور دیا کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے جب تک کہ اس ریاست کے خلاف خطرات ختم نہیں ہو جاتے۔
اب تک صہیونیوں کی لبنان پر نئی وحشیانہ کارروائیوں کے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نے کہا کہ صہیونی جنگی جہازوں نے یاطر، زبقین اور لیطانی دریا کے ارد گرد کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ڈسکوز ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 8.5 ارب روپے لوٹانے کی خواہاں
🗓️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ایندھن کی لاگت کی مد میں
اکتوبر
ایران پر اسرائیل کے حملے کی دستاویزات افشا کرنے والا شخص گرفتار
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: CNN رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف نے ایک شخص پر
نومبر
صیہونی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار
نومبر
مسلمانوں کے خلاف کینیڈا کے امتیازی قوانین / پردہ دار ٹیچر کو احتجاج سے قطع نظر بے دخل
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے ایک اسکول سے باپردہ ٹیچر فاطمہ
دسمبر
کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس
نومبر
یوسف رضا گیلانی کا پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شرکت پر اعتراض
🗓️ 9 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف
اگست
پی ٹی آئی کے استعفے تب قبول ہوں گے جب دباؤ میں نہ دیے جانے کا یقین ہوجائے، اسپیکر قومی اسمبلی
🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے روز
دسمبر
برطانیہ نے یمن کےصوبے شبوا میں فوجیوں کو کیوں زیادہ کیا ؟
🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان صنعا کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ
اگست