?️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ظلم و طغیان کا خاتمہ اللہ تعالیٰ کا حتمی وعدہ ہے اور یہ اس کی حکمت اور عدل سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ زوال یقینی طور پر واقع ہوگا۔
عالم اسلام کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے الحوثی نے اسے امت مسلمہ کی اپنی بڑی ذمہ داریوں میں کوتاہی اور دینی وابستگیوں میں شدید کمزوری کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے علاقے کی کچھ حکومتوں کی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد معمول کاری درحقیقت اسرائیلی دشمن کی بالادستی کو تسلیم کرنے اور اس کی پالیسیوں کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کے مترادف ہے۔
انصاراللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کے جرائم اور جارحیت روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں، اس کے باوجود کچھ عرب حکومتیں اس حکومت کی بالادستی کو ایک ناگزیر حقیقت کے طور پر پیش کر رہی ہیں اور مقابلہ کرنے کے بجائے اس کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کی بات کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اللہ کے وعدے پر بھروسہ رکھنے کا مطلب سیاسی شعور نہ ہونا نہیں ہے، بلکہ تاریخی روایات اور زمانے کی تبدیلیوں سے بے خبری سطحی سوچ کی علامت ہے۔
سید عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں جب دشمن مکمل تسلط اور معاشروں کی تباہی پر تلے ہوئے ہو، اس کے ساتھ معمول کاری اور اس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اپنے تسلط کو مضبوط کرنے اور مسلمانوں کی جان، مال اور مقدسات کو حلال قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اللہ کی طرف رجوع کرکے اور اپنی دینی و عملی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے اس الہٰی وعدے کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں الحوثی نے امریکہ کو صہیونی حکومت کا حامی اور اس کے جرائم میں شریک قرار دیا اور کہا کہ بعض عرب ممالک امریکہ کے پیچھے چل رہے ہیں جو کہ خود صیہونی راستے پر گامزن ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ رہنے کا انکشاف
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے کم از کم 24 حلقوں میں
فروری
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار
اپریل
سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی: شبلی فراز
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ
دسمبر
کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جی سیون کے رہنماؤں
جون
رمضان المبارک کے آخر تک صیہونیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نیتن یاہو کی پابندی
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے رمضان المبارک کے آخر تک مسجد الاقصی
اپریل
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں بچوں کے
جون
غزہ میں اسرائیلی حکومت کے سکینڈل کا ڈھول بج گیا ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان
اکتوبر
رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا
?️ 18 فروری 2026پشاور (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447ہجری کا
فروری