صہیونی جیلیں فلسطینی قیدیوں کے لیے قتل گاہ بن چکی ہیں: حماس

حماس

?️

سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے، صہیونیستی ریجیم کی جیلوں میں 94 فلسطینی قیدیوں کی شہادت کے اعداد و شمار ایک منظم مجرمانہ طریقہ کار کو بے نقاب کرتے ہیں جس نے جیلوں کو فلسطینی قوم کے بیٹوں کو تباہ کرنے کے لیے براہ راست قتل گاہوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
تحریک نے مزید کہا کہ حماس بہادر فلسطینی قیدیوں کے خلاف درندگی اور غیر انسانی کارروائیوں کے بارے میں متنبہ کرتی ہے، جنہیں زندہ بیانات اور مصدقہ قانونی رپورٹس آشکار کر رہی ہیں اور جن میں شدید مار پیٹ، گرم پانی سے تشدد، پولیس کتوں سے حملے، اور جنسی زیادتیاں شامل ہیں۔ بین الاقوامی انسانی قوانین کے اصولوں کے مطابق یہ درندگی مکمل جنگی جرائم ہیں جو صہیونیستی دشمن کی خونخوار فطرت اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے برعکس اپنائے گئے تشدد کے نظام کو بے نقاب کرتی ہیں۔
حماس نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کے اس وحشیانہ تشدد کے سامنے بین الاقوامی خاموشی کا جاری رہنا اور اس قبضہ کاری ریجیم کے ان قائدین کی بازپرس نہ ہونا جو براہ راست ان جرائم کی نگرانی کر رہے ہیں، جیلوں اور کوٹھریوں کے اندر قتل و غارت جاری رکھنے کے لیے کھلی چھوٹ کے مترادف ہے۔
اختتام پر، حماس نے دنیا کے تمام ممالک، اقوام متحدہ، انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس، تمام قانونی اداروں اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونیستی ریگیم کے فلسطینی قیدیوں کے خلاف جرائم کو روکنے اور ان کے حقوق کی ضمانت دینے کے لیے، جن کی ضمانت تمام بین الاقوامی معاہدوں اور روایات نے دی ہے، فوری طور پر متحرک ہوں اور دباؤ کے تمام ذرائع بروئے کار لائیں۔

مشہور خبریں۔

میزائل کے ساتھ مذاکرات؛ غزہ شہر میں اسرائیلی حکومت کے بیلٹ آف فائر میں شدت

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کے مطابق، صیہونی ریجیم کے جنگی جہازوں نے

’14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے‘، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات

اماراتی کمپنی میں صرف اسرائیلیوں کی ملازمت کے خلاف احتجاج

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  انٹل انٹرنیشنل نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں

نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کرنے کے قابل نہیں: ہاریٹز

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبار نے منگل کی صبح الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز

صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے کی منظوری دی

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی حکام نے صیہونی بستیوں کو وسعت دینے کے لیے

100سالہ مزاحمتی کی کہانی

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سو سالوں میں قبضے، محاصرے اور جنگ کے

عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام "سیو یاسین ملک کانفرنس”26اگست کومنعقد کی جائے گی

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مودی کی بھارتی حکومت جموں و کشمیر لبریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے