?️
صمود فلوٹیلا کے تونسی ناخدا اسرائیل میں ہونے والے تشدد کے بارے میں کیا کہا؟
غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے صمود فلوٹیلا کے تونس کے ناخدا نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پیش آنے والے ظالمانہ اور غیرانسانی سلوک کی تفصیل بیان کی ہے۔
محمد علی، جو اس مشن میں رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے تھے، اسرائیلی فوج کی جانب سے کشتی پر حملے اور گرفتاری کے بعد واپس تونس پہنچ گئے۔ انہوں نے اسپوتنک عربی سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ہمیشہ سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتلِ عام کے خلاف آواز اٹھانا چاہتے تھے اور اسی مقصد کے تحت اس مشن میں شامل ہوئے۔
محمد علی کے مطابق جب اسرائیلی بحریہ نے ان کی کشتی کو روکا تو مسافروں نے پُرامن رویہ اختیار کیا، لیکن اسرائیلی فوجی شدید خوفزدہ اور غصے میں تھے۔
انہوں نے بتایا ہم پر بندوقیں تان دی گئیں، ہمیں ہاتھ اٹھانے پر مجبور کیا گیا، اور دہشت گرد کہہ کر گالیاں دی گئیں، حالانکہ ہم مکمل طور پر غیرمسلح تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں کھانے، پانی اور دوا سے محروم رکھا، مسلسل بازپُرس کی اور تشدد بھی کیا۔
محمد علی نے بتایا کہ کشتی میں موجود خواتین کے ساتھ بھی غیرانسانی سلوک کیا گیا۔ان کے حجاب زبردستی اتارے گئے، اور جب ایک خاتون نے اپنی قمیض سے سر ڈھانپنے کی کوشش کی تو فوجیوں نے اجازت نہیں دی۔ یہ مناظر انتہائی تکلیف دہ تھے۔محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ تمام خطرات سے واقف تھے، لیکن پھر بھی گئے کیونکہ ان کے نزدیک یہ اقدام انسانی مزاحمت کی علامت تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس مشن کا مقصد صرف غزہ پہنچنا نہیں تھا بلکہ دنیا کو محاصرہ توڑنے کا پیغام دینا تھا۔انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کی مزید کوششیں کی جانی چاہئیں ہمیں موقع کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، بلکہ خود مواقع پیدا کرنے چاہئیں تاکہ فلسطینی عوام کی آواز دنیا تک پہنچے۔
دوسری جانب، حماس نے اسرائیلی فوج کے ان غیرانسانی اقدامات پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ ناوگانِ صمود کے کارکنان کی گواہیاں اسرائیلی بربریت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ثبوت ہیں۔تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ان گواہیوں کو دستاویزی شکل دی جائے تاکہ اسرائیل کے جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا ہے
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
دسمبر
فلسطینی خاتون کے عزم کی صیہونی ظلم و ستم پر فتح
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی جیل میں قید فلسطینی خاتون منی قعدان
ستمبر
امریکی اور یورپی حمایت یوکرین کے بحران کو طول دے رہے ہیں:ترکی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے
دسمبر
ہمارے لوگ کسی مخالف کی گود میں بیٹھ کر اپنا مستقبل نہیں سنبھال سکتے:شاہ محمود قریشی
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے
مارچ
پیٹرول کی قیمت 145 روپے سے تجاوز کر گئی
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے
نومبر
سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مئی
روس کون سا غیر معمولی ہتھیار بنا رہا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اس ملک کے صدر کے حوالے سے
ستمبر
ٹرمپ نے شہید سلیمانی کو امریکہ کا نمبر ایک دشمن کیوں قرار دیا؟
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر کے قتل کے
جنوری