سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ نئے جرمن چانسلر اولاف شلٹز کی مخلوط حکومت کی مقبولیت میں ان کے صدر اعظم بننے کے چند ہفتے بعد ہی تیزی سے کمی آئی ہے۔
جرمنی کی نئی مخلوط حکومت، جسے سوشل ڈیموکریٹس، گرینز اور لبرل ڈیموکریٹس کے طور پر جانا جاتا ہے، مختصر عرصے میں ہی میں مقبولیت میں کمی کے دہانے پر ہے،یادرہے کہ نئے جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے 8 دسمبر کو صدارت کا عہدہ سنبھالا اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی تاریخ میں چوتھے سوشل ڈیموکریٹ چانسلر منتخب ہوئے، 2005 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی سوشل ڈیموکریٹ رہنما نے جرمنی میں اقتدار سنبھالا ہےاور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی تاریخ میں پہلی بار ان تینوں جماعتوں کا ایک اتحاد تشکیل دیا گیا ہےجسے ٹریفک لائٹس کہا جاتا ہے۔
تاہم جرمن این ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاکہ بہت سے بحرانوں اور مسائل کے باوجودجرمن چانسلر اولاف شولٹز ان دنوں کم نظر آتے ہیں اور ایسے مسائل پر تبصرے نہیں کرتے ہیں، تازہ ترین رائے شماری کے نتائج نئے جرمن چانسلر اور ان کی مخلوط حکومت کے بارے میں اطمینان میں کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
یادرہے کہ ڈیمپ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پہلی بار یونین آف کرسچن یونائیٹڈ پارٹیز، جو پارلیمانی انتخابات کے بعد سے حزب اختلاف میں ہے، نے حکمران سوشل ڈیموکریٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور یورپی یونین ایک بار پھر آمنے سامنے،وجہ؟
دسمبر
پاور ڈویژن کی جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید
مئی
پاکستان سے تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافے کے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف
دسمبر
میکرون کی حکومت 9 ووٹوں کے ساتھ عدم اعتماد سے بچ گئی
مارچ
انصاراللہ کا انسان دوستی پر مبنی اقدام
جنوری
سابق جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کے نتائج
اگست
اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی
ستمبر
سوشل میڈیا کے استعمال کرنے پر خواتین کی گرفتاری
مارچ