?️
سچ خبریں:شمال مغربی نائیجیریا کی ریاست زامفارا میں مسلح افراد کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ حملہ تونگان دوتسی قصبے کے مضافات میں ایک گاؤں پر کیا گیا۔
نائیجیریا کی پارلیمنٹ کے رکن حمیسو فارو نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے گاؤں میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 50 افراد کے قتل کے علاوہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں افراد کو اغواء کرلیا۔
زامفارا ریاست کے اس رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آوروں نے گاؤں کے متعدد مکانات کو آگ لگادی، جس سے قیمتی سامان جل کر تباہ ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی ایسی فضا ہے کہ رہائشی رات بھر جاگتے رہے۔
نائیجیریا میں گزشتہ کئی سالوں سے مسلح گروہوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں کے علاوہ بوکو حرام اور مغربی افریقہ میں داعش سے منسلک گروپ اسلامی ریاست ویسٹ افریقہ پروونس (ISWAP) بھی ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں۔
نائیجیریا میں اغواء کی سنگین سزا کے باوجود یہ واقعات تھمتے نہیں جا رہے۔ عام طور پر مسلح افراد ملک کے شمالی علاقوں میں گاؤں، اسکول اور مسافروں کو تاوان کے لیے اغواء کرتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں متعدد پاکستانی گرفتار
?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے
اپریل
ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے
جون
سری لنکا کے مستعفی صدر کی وطن واپسی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سری لنکا کے ایک سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے جولائی میں
ستمبر
یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 28 جون 2021برلن (سچ خبریں) یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنے
جون
پنجاب: سیلاب سے 1692 موضع جات زیر آب، لاکھوں افراد متاثر، اموات 25 ہوگئیں
?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے
اگست
واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے
ستمبر
یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان
دسمبر
نیتن یاہو پر مقدمہ کا امکان
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: کچھ عبرانی ذرائع نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو پر
نومبر