شمالی شام پر حملے دہشتگردوں کے فائدے میں ہیں:آیت اللہ خامنہ ای

ایران

?️

سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خامنہ ای نے ترکی کے صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شمالی شام پر فوجی حملے سے ترکی، شام اور خطے کو نقصان پہنچے گا اور دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خامنہ ای نے آج منگل کی دوپہر سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ان کے وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی اور صیہونی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور صیہونی غاصب حکومت فلسطینیوں کی گہری نقل و حرکت کو نہیں روک سکتی۔

انہوں نے شام کے مسئلے کے حوالے سے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے اوراس ملک کے شمالی علاقہ جات میں کوئی بھی فوجی حملہ ترکی، شام بلکہ پورے خطے کو یقیناً نقصان پہنچے گا نیز اس کا فائدہ دہشت گردوں کو ہوگا۔

اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تبادلوں اور تعاون کے حجم اور معیار کو موجودہ صلاحیتوں سے بہت کم قرار دیا اور تاکید کی کہ اس مسئلے کو دونوں ممالک کے صدور کے درمیان مذاکرات میں حل ہونا چاہیے،انہوں نے امت اسلامیہ کی عزت و عظمت کو تفرقہ انگیز پالیسیوں کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ قابو پانے پر منحصر قرار دیا اور کہا کہ خطے میں اختلاف اور دشمنی کا ایک سبب غاصب صیہونی حکومت ہے جس کی امریکہ بھی حمایت کرتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قرار دیا اور تاکید کی کہ بعض حکومتوں کی صیہونی حکومت کی طرف داری کے باوجود اقوام عالم اس غاصب حکومت کی شدید مخالفت کر رہی ہیں،انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہئے، کہا کہ آج نہ صیہونی حکومت، نہ امریکہ اور نہ ہی کوئی اور فلسطینیوں کی تحریک کو روکنے میں کامیاب ہوسکے گا اور اس کا انجام فلسطینی عوام کے مفاد میں ہوگا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے شام کی ارضی سالمیت کے مسئلے کو بہت اہم قرار دیا اور شمالی شام پر فوجی حملے کے بارے میں بعض خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ یہ یقینی طور پر شام اور ترکی بلکہ پورے خطے کے لیے نقصان دہ ہے،اس سے شامی حکومت سے متوقع سیاسی نتائج حاصل نہیں ہوں گے،انہوں نے دہشت گرد گروہوں سے ترک صدر کی نفرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی مخالفت ضرور کرنی چاہیے، لیکن شام میں فوجی حملے سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا، حالانکہ دہشت گرد کسی مخصوص گروہ تک محدود نہیں ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ایران کے تعاون کی ترک صدر کی درخواست کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم یقیناً آپ کے ساتھ تعاون کریں گے، انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم ترکی اور اس کی سرحدوں کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، انہوں نے اردگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی شام کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھیں، شام کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور ایران، ترکی، شام اور روس کو مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو ختم کرنا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر واپڈا چیئرمین سے ملاقات کی

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین واپڈا

کشمیری اپنی خون کے آخری قطرے تک جدو جہد آزادی جاری رکھیں گے

?️ 29 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیئے گئے

بھارت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا

  سنگل ڈوز چینی ویکسین جمعرات کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے:وزارت صحت

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوزچینی ویکسین

ترکی کی ایک بار پھر زبانی فلسطین کی حمایت

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطین کی آزاد

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کوشاں

?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ آصف

پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

?️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید

ہم موجودہ حکومت گراتے ہیں تو کیا بے یقینی پیدا نہیں ہوگی۔ قمر زمان کائرہ

?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے