وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

?️

دبئی (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، یواےای کی اعلیٰ قیادت سےملاقاتوں میں باہمی تجارت،سرمایہ کاری پربات ہوگی، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی  تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام، یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود اور دبئی میں تعینات قونصل جنرل احمد امجد علی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

شاہ محمود قریشی دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے۔ خیال رہے وزیر خارجہ کا یہ دورہ ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے ، توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی صدارتی امیداوار نے اس ملک کی خانہ جنگی کی اصلی وجہ کیوں نہیں بتائی؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: 2024کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کی جانب

غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے غزہ میں ایک جامع اور دیرپا جنگ

مودی: دفاع اور سلامتی نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان شراکت داری کے سب سے اہم ستون ہیں

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں میں پہنچنے کے فوراً

ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات آج سے شروع ہوں گے : پاکستان

?️ 21 جون 2026سچ خبریں: دفتر شہباز شریف، وزیر اعظم پاکستان نے جاری کردہ ایک بیان

برطانیہ: ایران کے ساتھ سفارتی حل کا موقع موجود ہے۔

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ دیویڈ لَمی نے وائٹ ہاؤس میں اپنے

ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے حلفی بیان کیوں طلب کیا؟

?️ 25 فروری 2021پشاور {سچ خبریں} ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا دینے

کبھی کبھی کسی چیز کو چھونے پر ہلکا سا کرنٹ کیوں لگتا ہے؟

?️ 25 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کو چھونے

شام نے یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کیے

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:    شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے