🗓️
سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی شام اور عراق میں فوجی کارروائیوں کے دوران 22 کرد جنگجو مارے گئے۔
ایسے میں جب شمالی شام اور عراق پر ترکی کے فوجی حملوں کے بارے میں بین الاقوامی تبصرے جاری ہیں، انقرہ نے ان حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم کیے،ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ شمالی عراق میں PKK کے 10 ارکان اور اس ملک کے شمال میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز گروپ کے 12 عسکریت پسندوں سمیت 22 کرد عسکریت پسند ترکی کی فوجی کارروائیوں میں مارے گئے۔
ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں کرد علاقوں میں ترک فضائیہ کی پانچ روز کی کارروائیوں کے دوران کم از کم 125 جنگجو اور عام شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ عین اسی وقت جب انقرہ کی جانب سے شمالی شام پر زمینی حملے کی دھمکیاں بڑھ رہی تھیں، میڈیا نے شمالی شام میں ترک فوجی ساز و سامان کی آمد کی تصاویر شائع کیں۔
یاد رہے کہ ترکی دہشگردوں کو کچلنے کے بہانے آئے دن عراق اور شام پر حملہ کرتا رہتا ہے جبکہ ان حملوں میں دونوں ممالک کے عام شہری بھی مارے جاتے ہیں جسے لے کر عراق اور شام کی حکومتوں اور عوام میں ترکی کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے اور ان ممالک میں موجود ترک فوجی دستوں کو قابض سمجھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
2022 میں سعودی عرب؛ صدی کے سب سے ہولناک جرم سے لے کر امریکہ کے ساتھ تیل کی کشیدگی تک
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:سعودیوں کے لیے سال 2022 کا آغاز صدی کے خوفناک ترین
جنوری
روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: 2034 تک نیٹو میں یوکرین کے داخلے کے مبینہ وقت
جولائی
G-7 کی پالیسیوں کے خلاف جرمنوں کا احتجاج
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:جرمن شہریوں کی ایک بڑی تعداد G-7 سربراہی اجلاس کی جگہ
جون
دسمبر 2021ء کے دوران پاکستان کی درآمدات 6 اعشاریہ 9 بلین امریکی ڈالر رہ گئیں
🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے
جنوری
صیہونیوں کا امریکی حکومت سے لبنان اور حزب اللہ کے بارے میں مطالبہ!
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکی حکومت سے لبنان کی مدد کرنے
نومبر
اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ کے داخلی سلامتی اور مالیات کے
اپریل
غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل تیز کرنے کیلئے مزید کراسنگ پوائنٹس قائم
🗓️ 28 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے
اکتوبر
انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپوزیشن کا جلسہ جاری
🗓️ 4 جولائی 2021سوات(سچ خبریں)ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے برعکس پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا سوات
جولائی