?️
سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
نیوز ذرائع نے آج (سنیچر) کو اطلاع دی ہے کہ شام کے شمال مشرقی صوبے حلب میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے تھے، نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دھماکہ الراعی علاقہ کے صدربازار میں ہوا، شام کے ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ پر فوری طور پر ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہی ہیں۔
شامی الاخباریہ چینل نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ ترکی سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کے زیر کنٹرول علاقہ میں ہوا ہے، کچھ ذرائع نے یہ بھی لکھا ہے کہ مزیددھماکے سے بچنے کے لئے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا، ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں،یادرہے کہ شام کے شمالی علاقہ جات جو بڑے پیمانے پر ترکی سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہیں ، ان میں آئے دن کہیں نہ کہیں فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع ملتی رہتی ہے۔
یادرہے کہ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو شام کے ذرائع نے اطلاع دی کہ صوبہ حلب کے شمالی شہر اعزاز میں ایک دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جبکہ شامی نیوز ذرائع نےاطلاع دی کہ مذکورہ دھماکے کے دیر بعد مشرقی صوبہ حلب میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں شامی حکومت کے مخالف چھ عناصر ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی طرف ترکی نے شام کے بعض علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے جہاں وہ من مانے طریقہ سے عام شہریوں کو ختی خواتین کو اغوا کر لیتے ہیں اور اپنی فوجوں میں شامل ہونے پر مجبور کرتے ہیں نیز غیر انسانی کاروئیاں کرتے ہوئے ان علاقوں سے دوسرے شہروں میں جانے والی پانی کی سپلائی کاٹ کر عوام کو پیاسا رہنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ڈوڈہ:گستاخانہ مواد کیخلاف زبردست احتجاج ،انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بند
?️ 5 اپریل 2025جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل
اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی جنگ فوراً روک دوں گا: ٹرمپ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر
جون
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے
جون
وعدے کی سرزمین کا بھرم ایک بڑی ناکامی کا باعث بنے گا: اردگان
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج پارلیمنٹ میں جسٹس
اکتوبر
سعودی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار،سعودی عالم کے بیٹے کی زبانی
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عالم دین کے بیٹے نے آل سعود کی جیلوں میں
نومبر
ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں، راناثنا اللہ
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
نومبر
جولانی کا سنہری دور ختم
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اگر اسد خاندان کی 53 سالہ حکمرانی، تاریخی بعث پارٹی
دسمبر
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا
?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان
اگست