?️
سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شمالی اور جنوبی محاذوں پر اسٹریٹجک جال میں پھنسی ہوئی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ علاقوں کے شمال اور جنوب میں اسٹریٹجک جال میں پھنس گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ لبنان کی سرحد پر اپنی فوجیں تعینات کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی محاذ میں ہم لبنانی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس علاقے میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں جنہیں تل ابیب کیسے واپس لائے گا۔
فلسطینی امور کے تجزیہ کار ناصر اللحام نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ صیہونی کابینہ کوئی عام کابینہ نہیں ہے بلکہ ایک مافیا ٹولہ ہے جس نے اسرائیل کے امور پر قبضہ کر رکھا ہے،اس ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو انتخابات کے نتائج یا ان کے خلاف مظاہروں سے متاثر نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حالت میں صیہونی فوجی سیاست دانوں اور مختلف جماعتوں کے درمیان تضادات اور بیان بازی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور اپنے آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ہوا اور کیا وجہ ہے کہ وہ غزہ میں اس وقت لڑ رہے ہیں؟
ایک اور تجزیہ نگار منظر سلیمان نے اس سلسلے میں تاکید کی کہ یہ مزاحمتی قوتیں ہیں جو اگلے دن کے منظر نامے کا تعین کرتی ہیں، صہیونی غاصب ابھی تک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے،ان علاقوں میں اب بھی تنازعہ جاری ہے جن پر قابضین نے قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوتیں ناقابل یقین طریقے سے مزاحمت کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کیا کر رہے ہیں اور نصراللہ کیا کر رہے ہیں؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
اس سے قبل صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اعتراف کیا تھا کہ غزہ جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔
اولمرٹ نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے، خاص طور پر امریکہ جس سے نیتن یاہو پر جنگ روکنے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دباؤ کی وجہ فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ یا تو زندہ قیدیوں کر لیے کے لیے جنگ روکیں یا مردہ قیدیوں کے ساتھ جنگ روک دیں۔


مشہور خبریں۔
برکس نشست کا آغاز
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ
اگست
غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے
جنوری
خلابازوں کے خون میں تبدیلی رونما ہونے سے متعلق اہم تحقیق
?️ 20 جنوری 2022اوٹاوا(سچ خبریں) خلابازوں کے خون میں تبدیلی رونما ہونے سے متعلق سائنسدانوں
جنوری
ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد
ستمبر
سیاسی ہلچل کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز رواں ہفتے مثبت
نومبر
صیہونی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی کے بعد قابضین
اکتوبر
2021 کے حج کے لیے احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:سعودی حکام نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کے
مئی
اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ پر فائرنگ، علاقے میں کشیدگی
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ
نومبر