شامی کیمپ میں موجود داعشیوں کا منصوبہ ناکام

داعش

?️

سچ خبریں: شام میں الہول کیمپ سے داعش کے عناصر کے فرار کے منصوبے کو ناکام بنانے سے اس کیمپ میں تصادم ہوا اور داعش کے ایک رہنما کی موت ہوگئی۔

المعلومہ نیوز ایجنس کی رپورٹ کے مطابق ایک شام کے سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ الہول کیمپ میں داعش کا ایک رہنما جس کا نام محمود اللہیبی المعروف ابو سفیان ہے اس کیمپ کے اندر مارا گیا ہے۔

یہ بھی بڑھیں: شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار

انہوں نے مزید کہا کہ اللہیبی داعش دہشت گرد تنظیم میں قتل کا ذمہ دار تھا اور اسے اسی کیمپ کے اندر قتل کیا گیا۔

اس سکیورٹی ذریعہ نے کہا کہ الہول کیمپ سے داعش کے بعض لیڈروں کے فرار کا منصوبہ ناکام ہونے اور اسے بے اثر کر دینے کے بعد، اللہیبی اس کیمپ کے اندر ہلاک ہو گیا  جس کی وجہ سے داعش کے عناصر کے درمیان تصادم ہوا۔

انہوں نے تاکید کی کہ شام کے الہول کیمپ میں داعش کے عناصر سے متعدد آتشیں اسلحہ اور سرد ہتھیار دریافت اور قبضے میں لیے گئے ہیں جو لوگ اس کیمپ سے داعشیوں کو فرار کرانے اور انہیں عراق کی طرف بجھینے کے منصوبے میں ملوث تھے انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔

شام کے قومی سلامتی کے امور کے محقق "سعید فارس السعید” نے کہا کہ امریکہ داعش کے احیاء اور خطے میں بحران پیدا کرنے کے راستے کو جاری رکھنے کی تلاش میں ہے۔

مزید پڑھیں: شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

انہوں نے تاکید کی کہ امریکہ عدم استحکام اور مایوسی کا شکار ہے کیونکہ خطے میں اس کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں خطے میں امریکی سازش کے بے اثر ہونے  کی وجہ سے شاید امریکہ کسی بھی وقت خطے میں اپنی جیلوں سے ہزاروں داعش کو رہا کر دے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا دس لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا متنازعہ منصوبہ 

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے

5 سالہ فلسطینی بچیک کی لعنت، اسرائیلی فوج کے لیے نئی مصیبت

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز میکسیکو

امریکی پابندیاں کیوبا کی معاشی ناکہ بندی کو جائز قرار دینے کا ایک ذریعہ ہیں:کیوبا

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ نے ہوانا پولیس اور مسلح افواج کے

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، صوبہ ہلمند کے متعدد اضلاع پر قبضہ کرلیا

?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان میں آئے دن متعدد

"النکبة” کی تاریخی حیثیت کیا ہے ؟

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں:  "گینگ شوانگ” چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے

برطانیہ نے مشرقی یورپ میں 8000 فوجی بھیجے

?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:  تقریباً 8,000 برطانوی فوجی مشرقی یورپ میں جنگی مشقوں میں

قیصریہ رہائش کے بعد یروشلم میں بھی نیتن یاہو کا گھر خالی

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کے مطابق ڈرون کے ذریعہ قیصریہ کو

اسرائیلی قیدی کا قسام جنگجو کے ماتھے پر فوجی بوسہ

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے