?️
سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور کے قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک اجتماع میں شام کی فوج اور حکومت کی حمایت اور امریکہ اور ترکی سے لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔
المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے دیر الزور کے رہائشی قبائل نے پیر (کل) کو امریکہ اور ترکی کے قبضے کے خلاف شامی فوج اور حکومت کی کاروائیوں کی حمایت پر زور دیا،رپورٹ کے مطابق اجتماع کا مقصد قبائل کے قومی موقف پر زور دینا ، امریکہ اور ترکی کے قبضے کی مخالفت کرنا اور علیحدگی پسند اقدامات کا مقابلہ کرنا تھا، اجلاس کے آخری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ترکی کے قبضہ کاروں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو شام کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے اور یہ کہ شامی قبائل امریکہ کے اور ترکی کے قبضہ میں موجود قبائلی علاقوں کو اسلحہ اور لیجسٹک مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
قبائل کےبیان میں مزید کہا گیا کہ قبائل شام کی بنیاد کا حصہ ہیں جو مل کر علاقائی سالمیت اور شامی عوام کا دفاع کرتے ہیں اور شامی فوج کو شام کے تمام علاقوں کو قبضہ کنندگان سے آزاد کروانے میں مددفراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ قبائل صدر بشار الاسد کے وفادار ہیں تاکہ شام وقار کے ساتھ موجودہ حالات سے گزر سکے ۔
قبائلی عمائدین نے شام کی سرزمین پر داعش کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکی زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق اور شام کے درمیان رابطے کو روکنے کے لئے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر اپنی موجودگی کو مستحکم کررہا ہے جس کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ہو گا جو مسلح کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں اس لیے امریکہ کو صرف طاقت ہی کی زبان سمجھ میں آتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سیف القدس نیام میں نہیں گئی ہے:فلسطینی عوام
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی عوام نے یوم الارض کی مناسبت سے وسیع پیمانے
مارچ
کشمیرسے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی اخلاقی یا قانونی حیثیت نہیں: شبیر شاہ
?️ 21 دسمبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر
دسمبر
نبیہ بیری کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ میں ان سے منسوب الفاظ کی تردید
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ ایران
نومبر
کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟
?️ 19 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کیا معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی
نومبر
تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض
?️ 17 فروری 2021 اسلام آباد / لاہور / کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں
فروری
امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم
ستمبر
ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.64 فیصد پر پہنچ گئی
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے
مارچ
70,000 صفحات پر مشتمل اسرائیلی خفیہ دستاویزات میں کیا ہے ؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ایسے
ستمبر