سچ خبریں: میڈیا نے عراق، شام اور اردن کی سرحدی مثلث میں امریکی قابض عناصر کے اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شام، عراق اور اردن کے درمیان سرحدی تکون میں واقع التنف کے علاقے میں امریکی قابضین کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 7اکتوبر کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟
نیوز میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ حملہ چار ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔
اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔
عراقی میڈیا نے بھی اتوار کو علی الصبح اطلاع دی کہ شام کے جنوب مشرق میں واقع الرکبان میں امریکی فوج کے ٹھکانے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ الرکبان میں امریکی قابضین کے اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں واقع زفولون بحری تنصیب کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ،بعض ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون حملہ عراقی مزاحمت کی طرف سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عراق اور شام میں امریکی قابضین کو ایک اور دھچکا
عراق میں سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابو علاء الولائی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کے خلاف عراقی مزاحمتی کاروائی کے دوسرے مرحلے میں بحیرہ روم میں اس حکومت کی جہاز رانی کی ناکہ بندی بھی شامل ہے، جسے مزاحمت نے شروع کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پورپی یونین سے نکلنے کے ایک سال بعد بھی برطانیہ میں ہنگامہ خیز صورتحال
دسمبر
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
اپریل
کیا پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگنے سے روک رکھا ہے؟ ندیم افضل چن کی زبانی
جولائی
کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان
اپریل
یوٹیوب میں اہم تبدیلی، صارفین کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا
نومبر
سست انٹرنیٹ سے چھٹکارا پانے کیلئے پارلیمانی سیکریٹری نے انوکھی تجویز پیش کردی
دسمبر
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
نومبر
ملک دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا
جنوری