سچ خبریں:شامی ذرائع نے بتایا کہ شامی صوبے الحسکہ میں واقع تل تمر کے نواحی دیہات پر ترک افواج اور ان کے عناصر کےذریعہ کیے جانے والے توپ خانے کے حملوں میں اس علاقے کے متعدد شہری زخمی ہوئے۔
شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کے صوبے الحسکہ میں واقع تل تمر کے نواحی دیہات پر ترک افواج اور ان کے عناصر کے توپ خانے کے حملوں میں عام شہری زخمی ہوئے۔
ذرائع نے تاکید کی ہے کہ ترک افواج اور ان سے وابستہ گروپوں کے توپ خانے کے حملوں میں الحسکہ کے شمال مغرب میں تل تمر کے نواح میں واقع تل شنان، الدرارہ اور ام الخیر کے دیہاتوں میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں جانی نقصان کے علاوہ، گھروں اور عوامی مقامات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، سانا کی رپورٹ کے مطابق ترک افواج اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے صوبہ الحسکہ کے راس العین اور تل تمر کے دیہاتوں اور قصبوں پر ترکی کےتوپ خانے اور راکٹ حملے جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اب تک علاقے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں نیز گھروں اور عوامی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔