سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے بعد حسام الدین آلا کو اس لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حسام الدین آلا جنہیں شام کے صدر بشار الاسد نے اس ملک کا نائب وزیر خارجہ برائے یورپی امور اور بین الاقوامی اداروں کے لیے منتخب کیا تھا، اب انہیں عرب لیگ میں دمشق کا نیا نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آلا اس سے قبل اسپین میں شام کے سفیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں،اس کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے ملک کے وفد میں بطور سفارت کار کام کیا۔
آلا اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، نیز انہوں نے کئی سالوں تک ویٹیکن میں شام کے سفیر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
یاد رہے کہ شام نے مئی میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اس مسئلے پر غور کرنے کے لیے بلائے گئےایک ہنگامی اجلاس میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کر لی تھی۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں بیشتر عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا جس کے بعد شام نے 19 مئی کو سعودی عرب میں ہونے والے عرب ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ 11 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے،اس سے قبل اس ملک کی رکنیت کی معطلی سے قبل یوسف احمد عرب لیگ میں دمشق کے نمائندے کے طور پر کام کر رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
مغربی پٹی کو اسرائیل کے لیے جہنم بنا دو
مئی
اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث
جولائی
صیہونی فوج کی حمایت سے یہودی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی
دسمبر
ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
مئی
پچیس یا چھبیس سال کی عمر میں شادی کا سوچوں گی، عینا آصف
اپریل
ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار
جنوری
ترکی اور اسرائیل کی لائن ایک دوسرے کے خلاف
اپریل
جنین میں صہیونیوں کی پسپائی کے بعد فلسطین میں بدلتی ہوئی مساوات
جولائی