شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد

شام

🗓️

سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں 9 امریکی اڈوں میں 3 ہزار فوجیوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔
المعلومہ نیوز سائٹ کے مطابق شام میں سکیورٹی امور کے ماہر سعید فارس السعید نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور ان کے فوجی اڈوں کی تعداد 9 ہے، السعید نے کہا کہ واشنگٹن نے الحسکہ، التنف، الشدادہ، تلبیدر، رمیلان، راس العین، عین عیسی، تل ابیض اور عین العرب اڈوں میں اپنے عناصر کو تعینات کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر اڈے کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کے قریب قائم کیے گئے ہیں اور وہاں النصرہ فرنٹ اور داعش کے دہشت گرد عناصر موجود ہیں اور کچھ اڈے جیسے التنف عراق کے اڈوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

ادھر شام کی تیل کی وزارت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شرقیہ کے علاقے میں تیل کے ذخائر کی یومیہ پیداوار 80000 بیرل سے زیادہ ہے اور امریکی فوج اس میں سے زیادہ تر چوری کرلیتی ہے، اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی جارحیت پسند شام کے علاقے الجزیرہ کے تیل کی دولت سے مالا مال علاقوں میں آباد ہیں اور تیل اور مصنوعات چوری کرکے دہشت گرد ملیشیاؤں کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ شامی عوام کو شدید مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کی نسل کشی پر دنیا خاموش: یمنی جنرل

🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف نے تاکید کی

سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے

اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، عمران خان

🗓️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف

ہمارے برعکس فلسطینی فتح کا محسوس کررہے ہیں: صہیونی تجزیہ کار

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی کے دیان انسٹی ٹیوٹ میں مرکز برائے

مغرب اور روس کے درمیان تیسری عالمی جنگ کا آغاز

🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Figaro نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ شائع

اگر امریکی عراق سے نہ نکلے تو تمام آپشن میز پر ہوں گے: عراقی حزب اللہ

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی حزب اللہ کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا

سعودی، شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدہ

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے

ریگن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مک فارلین کا انتقال

🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے سابق صدر رونالڈ ریگن کی انتظامیہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے