?️
سچ خبریں:بعض نیوز ذرائع نے شام کے العمر تیل کے میدان میں امریکی قابضین کے ٹھکانے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ العمر آئل فیلڈ بیس کے آس پاس دھواں کےبادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے اور دھواں جہاں سے اٹھ رہا تھا وہاں امریکی قابض فوج ک اڈہ ہے،واضح رہے کہ شام میں اور اس ملک کے تیل سے مالا مال علاقوں العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکہ کا سب سے اہم ایک اڈہ ہے۔
یادرہے کہ حالیہ دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب العمر آئل فیلڈ اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی دیر الزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں تیل کے میدان میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
یادرہے کہ امریکہ جو اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوا تھا جہاں اس نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بجائے اس دہشتگرد ٹولے کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے تاہم اس ملک میں داخلے کا امریکی مقصد یہاں کے قدرتی وسائل خاص طور پر تیل کے ذخائر کو لوٹنا تھا جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے جبکہ شامی حکومت اور عوام متعدد بار امریکہ کو اپنے ملک سے چلے جانے کے لیے انتباہ دے چکے ہیں لیکن امریکی حکام کا ٹس سے مس نہیں بلکہ وہ اس ملک میں داعش سمیت متعدد دہشتگرد ٹولوں کو مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ اس بہانے خطہ میں زیادہ سے زیادہ اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہو؛چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے شروع ہونے
اگست
بائیڈن آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں:عطوان
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ جارحیت
جون
بن سلمان وائٹ ہاؤس میں، سعودی ولیعہد کا طاقت کے کھیل میں بڑھتے ہوئے قدم
?️ 17 نومبر 2025بن سلمان وائٹ ہاؤس میں، سعودی ولیعہد کا طاقت کے کھیل میں
نومبر
بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ کیپٹن صفدر
?️ 14 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے
دسمبر
نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور
اکتوبر
اسرائیل نے حزب اللہ پر وسیع حملے کا منصوبہ کیوں روک دیا؟
?️ 15 دسمبر 2025 اسرائیل نے حزب اللہ پر وسیع حملے کا منصوبہ کیوں روک
دسمبر
فیس بک اور انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے فیچرز متعارف
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
جنوری
ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف
اکتوبر