?️
سچ خبریں: گزشتہ ماہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی۔
فاکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع، جسے پینٹاگون کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا کہ 17 اکتوبر یعنی تقریباً ایک ماہ قبل سے عراق اور شام میں امریکی افواج پر 58 حملے ہو چکے ہیں۔
پینٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ان حملوں میں سے 27 عراق اور 31 شام میں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اتحاد کا عراق اور شام میں ہزاروں عام شہریوں کے قتل کا اعتراف
امریکی اہلکار کے مطابق اتوار سے اب تک شام میں ان میں سے سات حملے ہو چکے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی افواج پر حملوں کی رفتار کم نہیں ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی تباہ کن یو ایس ایس تھامس ہڈنر نے بدھ کے روز بحیرہ احمر میں یمنی ڈرون کو مار گرایا،کہا جاتا ہے کہ ڈرون ہڈنر کی طرف بڑھ رہا تھا جب جنگی بیڑے نے اسے مار گرایا۔
سنگھ نے یہ اطلاع دی کہ فلسطین میں جاری جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر حملوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین ڈرون حملہ ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پینٹاگون جواب دینے کے لیے پہلے اپنے کسی رکن کے مارے جانے کا انتظار کر رہا ہے، سنگھ نے جواب دیا کہ نہیں، بالکل نہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ ہم کبھی بھی ایسا کچھ نہیں دیکھنا چاہتے، ہم کاروائی کے لیے کسی چیز کا انتظار نہیں کر رہے ہیں،ہم نے جواب دیا ہے اور اگر مزید حملے ہوئے تو ہم یقینی طور پر جس وقت اور جگہ چاہیں گے اس کا جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر حملہ
سنگھ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ہمیشہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے لیکن انھوں نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آیا یمن سے مارا گیا ڈرون امریکی جہاز کے لیے براہ راست خطرہ تھا یا نہیں؟
سنگھ نے کہا کہ اس وقت ہمارا اندازہ یہ ہے کہ یمنی ڈرون ہڈنر کا مطلوبہ ہدف نہیں تھا، لیکن یہ کہ ڈرون عملے کے اتنا قریب آ گیا تھا کہ کمانڈر نے اسے مار گرانا ضروری سمجھا۔
مشہور خبریں۔
ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی
اکتوبر
پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 30 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف
اپریل
کیا نئے انتخابات ہونے چاہیے؟ پی ٹی آئی کا کیا کہنا ہے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے
جولائی
اقوام متحدہ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور وزیرِقانون کا ردعمل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے پاکستان
جولائی
ترکیہ کا علاقائی توازن میں کردار؛ تعاون یا خراب کاری؟
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: شام میں رونما ہونے والے حالات کے بعد، ترکی کی حکومت
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں مسجد کی توہین
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے
دسمبر