?️
سچ خبریں:افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کے سیاسی مسائل سے قطع نظر افغانوں کو انسانی امداد فراہم کرے۔
طلوع نیوز ویب سائٹ کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا برادر نے آر ٹی اے نیوز میڈیا کے ذریعے شائع ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں افغانستان کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سخت پابندیاں اور دوسری طرف ملک میں کوئی بنیادی ڈھانچہ نہیں ہےجبکہ پچھلے 20 سالوں سے، شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم نہیں ہوئے ہیں۔
افغانستان کے نائب وزیر اعظم کے مطابق ملک بھر کے شہریوں کو نقد رقم، رہائش اور خوراک کی فوری ضرورت ہے لہذا موجودہ صورتحال میں افغانوں کو عالمی برادری سے انسانی امداد کی ضرورت ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں نیزان کے وزراء اور سرکاری محکمے لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
ملا عبدالغنی برادر نے طالبان کے خلاف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیا اور زور دیاکہ واشنگٹن کی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے افغان عوام کو اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ بیس سالوں میں افغانستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے انفراسٹرکچر پر کوئی کام نہیں کیا گیا ہے، ملا برادر نے مزید کہاکہک عالمی برادری کو بغیر کسی سیاسی تعصب کے افغانستان کے لوگوں کی حمایت کرنی چاہیے اور اپنی انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
مار کر بھاگنے کا زمانہ ختم ہوچکا:ایرانی جنرل
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایک روسی چینل کو انٹرویو
مئی
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
?️ 16 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ
اپریل
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
غزہ میں جنگ کم از کم مزید سات ماہ تک جاری رہنے کا امکان
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی نے
مئی
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی شہریوں نے مارچ کے آخر میں انتخابات کی وجہ سے
اپریل
فواد چوہدری کا غیرملکیوں کیجانب سے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اہم بیان
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکیوں
جنوری
ڈالر مزید سستا ہونے پر حکومت، برآمدکنندگان کو شدید تحفظات
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین کا
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 12 فلسطینی گرفتار
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں
مارچ