?️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے CNN پر توہین اور ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این پر مقدمہ دائر کیا، ٹرمپ نے CNN پر اپنی توہین اور بہتان لگانے کا الزام لگایا نیز لوگوں کو ڈرایا کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے، انہوں نے CNN سے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا۔
فلوریڈا ریاست میں دائر مقدمہ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے بڑے ٹیلی ویژن چینلز میں سے ایک CNN، جسے بظاہر معلومات کا ایک قابل اعتماد ذریعہ سمجھا جاتا ہے، نے مدعی ٹرمپ کو توہین کا نشانہ بنانے کے لیے اپنے وسیع اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے نیز ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے اپنے سامعین کے سامنے ان پر بہتان تراشی کی ہے جس کا مقصد ٹرمپ کو سیاسی طور پر شکست دینا ہے۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں CNN کی منصوبہ بند مہم خاص طور پر مدعی کے خلاف ہتک عزت تیز ہو گئی ہے کیونکہ CNN کو خدشہ ہے کہ مدعی 2024 میں صدر کے لیے انتخاب لڑیں گے ، اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کے سابق ریپبلکن صدر کے اپنے دور صدارت میں سی این این اور نیویارک ٹائمز جیسے بڑے ذرائع ابلاغ سے بہت خراب تعلقات تھے، انہوں نے ان کو جعلی میڈیا قرار دیا، وہ ٹوئٹر پر مسلسل ان کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرتے رہے اور اس طرح کی ٹویٹس لکھنے کی وجہ سے ان پر ٹوئٹر پر تبصرہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔


مشہور خبریں۔
افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛9اہلکار ہلاک
?️ 11 فروری 2021افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے
فروری
ٹرمپ نے صدرِ کلمبیا کو منشیات مخالف مہم کا اگلا ہدف قرار دے دیا
?️ 12 دسمبر 2025 ٹرمپ نے صدرِ کلمبیا کو منشیات مخالف مہم کا اگلا ہدف
دسمبر
بلنکن کی عراق سے ایک نئی درخواست
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم سے عراق
دسمبر
صیہونی اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے میں اکثر سعودیوں کی منفی رائے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ سینٹر نے ایک علاقائی کمپنی
جنوری
جنین میں فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے جنین کے مغرب میں مزاحمت کاروں کے نئے
مارچ
بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کردیں۔ اسحاق ڈار
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جولائی
اسرائیلی کابینہ مکمل طور پر واشنگٹن کے کنٹرول میں:مصری میڈیا
?️ 25 اکتوبر 2025اسرائیلی کابینہ مکمل طور پر واشنگٹن کے کنٹرول میں:مصری میڈیا مصر کے
اکتوبر
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار توسیع معطل کر دی
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اسپین اور جنوبی کوریا سمیت کچھ ممالک
اپریل